ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالا بچہ چار دن بعد زندہ سلامت مل گیا

0
45

کہاوت ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، ایسی ہی ایک حقیقی مثال ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوئی جہاں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والا بچہ معجزاتی طور پر چار دن بعد زندہ مل گیا۔

باغی ٹی وی : سیلاب کے پانی سے بچنے کے لیے بچے نے چار دن سےدرخت پر پناہ لے رکھی تھی،پانی کم ہوا تو بچہ درخت سے نیچے آیا ، آواز دینے پر ریسکیو اہلکار مدد کو پہنچے۔

سوات میں پھنسے 110 افراد کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا

ڈی آئی خان میں بچہ ٹرک کے مکینک کے پاس کام کرتا تھا اور بچہ اس کا استاد اور ٹرک ڈرائیور چار روز قبل سگو پل کے قریب پانی میں بہہ گئے تھے۔

ریسکیو حکام کو دریا سے ٹرک مل گیا تھا جس کے بعد بچے کے مکینک استاد کی لاش گزشتہ روز سیلابی پانی سے ملی، ڈرائیور تاحال غائب ہے جس کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

مقامی افراد نےبتایا کہ تلاش کیلئے جانے والے افراد کو درخت پر موجود بچے نے دیکھا اور آواز دی، لوگوں نے بچے کو درخت سے نیچے اتارا تو وہ صحیح سلامت اور زندہ تھا۔

آذر بائیجان کا بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

بچے نے بتایا کہ اُس نے پانی میں بہتے وقت درخت کو پکڑا لیا تھا، جس کے بعد وہ اس پر چڑھ گیا اور چار روز تک سوئے بغیر بھوکا پیسا یہاں پر رہا۔

عینی شاہدین نے بچے کے زندہ بچ جانے کو معجزہ قرار دیا اور کہ خدا کی قدرت سے اس بچے کو ہمت ملی جس کی وجہ سے وہ زندہ رہا بچے کو زندہ دیکھ کر گھروالوں نے شکر ادا کیا اور بچے کو ہار پہنا کر استقبال کیا۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی سیلابی ریلوں نے تباہی مچارکھی ہے سیلابی ریلے آبادیوں میں داخل ہونےسے لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزارسے زائد ہو گئی

Leave a reply