پاکستان کی رہائشی سیما حیدر، جو بھارتی نوجوان سچن مینا کے ساتھ اپنے رشتہ کی وجہ سے مشہور ہوئی تھیں، نے حال ہی میں ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔
سیما حیدر کی اور سچن مینا کی ملاقات 2019 میں آن لائن شوٹنگ گیم پب جی پر ہوئی تھی، اور اس کے بعد دونوں کا تعلق ایک مضبوط دوستی اور محبت میں بدل گیا۔ ان دونوں کے درمیان پہلی ملاقات مارچ 2023 میں نیپال میں ہوئی تھی، جہاں سیما حیدر نے ہندو مذہب اختیار کرنے کے بعد سچن مینا سے ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔ اس کے بعد دونوں نے مئی 2023 میں نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا اور بھارت میں رہائش پذیر ہو گئے۔سیما حیدر، جو بھارت میں اپنے شوہر سچن کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں، نے گریٹر نوئیڈا کے کرشنا اسپتال میں منگل کی صبح 4 بجے ایک بچی کو جنم دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ماں اور بیٹی دونوں کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
اے پی سنگھ نے مزید کہا کہ "سیما اور سچن سے محبت کرنے والے لوگوں کے لیے یہ خوشی کا لمحہ ہے، اور ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ بچی کی صحت بالکل نارمل ہے، تمام میڈیکل رپورٹس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔”انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سیما اور سچن نے اپنے نومولود بچی کا نام رکھنے کے عمل میں عوام کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم دنیا بھر کے لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ سیما اور سچن کی بیٹی کے لیے نام تجویز کریں۔”
واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر کی پولیس نے پاکستانی خاتون سیما کو گرفتار کیا ہے جو اپنے چار بچوں کے ہمراہ رہائش پزیر تھی اور نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی اور غیر قانونی طور پر گریٹر نوئیڈا میں مقیم تھی، خاتون کی گرفتاری کے حوالہ سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس شخص نے خاتون کو ٹھہرایا ہوا تھا اسکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستانی خاتون پب جی پر گیم کھیلتی تھی اور اپنے پارٹنر کوملنے آ گئی، خاتون کا پپ جی پارٹنر کے ساتھ شادی کا پروگرام تھا، بعد میں سیما کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا
سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی
ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،
سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ
سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات
پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے
جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،
تحقیقاتی ایجنسیاں سیما کو واپس پاکستان بھجوانے پر غور کر رہی ہیں
تحقیقاتی اداروں کو ابھی تک سیما اور سچن کی محبت پر یقین نہیں آیا