تین روزہ سیز فائر کے بعد افغان طالبان حملے میں سات افغان فوجیوں کی موت

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 3 روزہ سیز فائر کے بعد افغان طالبان حملے میں سات افغان فوجیوں کی موت ہوئی ہے

افغانستان کے صوبے پروان میں ایک چیک پوائنٹ پر مسلح حملے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 7 اہل کار مارے گئے،افغان ذمے داران نے دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع صوبے میں ہونے والے حملے کا الزام تحریک طالبان پر لگایا گیا ہے،پروان صوبے کے گورنر کی ترجمان وحیدہ شاہ کار کے مطابق واقعے میں طالبان جنگجوؤں کو بھی نقصان اٹھانا پڑا۔

3 روزہ سیز فائر کے بعد طالبان کی یہ پہلی کاروائی ہے جس میں 7 اہلکاروں کی موت ہوئی ہے ، علاقے کی پولیس کے سربراہ حشین شاہ نے بتایا کہ طالبان جنگجوؤں نے چیک پوسٹ کو آگ لگا دی۔ اس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے پانچ اہل کار ہلاک ہو گئے۔ ان کے علاوہ دو اہل کاروں کو فائرنگ سے قتل کیا گیا

قبل ازیں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ بدخشان ضلع خواہان کےسپید سنگان کے علاقے میں فورسز نےطالبان پرحملہ کیا،جنہیں شدید مزاحمت کاسامنا ہوا،3 فوجی ہلاک 5 زخمی اور دیگر پسپا ہوئے۔ طالبان نے تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا۔لیکن فوجی حملے کا منہ توڑ جواب پر زور دیا۔

افغان طالبان نے عید الفطر کے موقع پر تین روزہ سیز فائر کا اعلان کیا تھا اور افغان صدر نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ملکی فوج کو حکم دیا ہے کہ اس مختصر ڈیل کا مکمل احترام کیا جائے۔

طالبان نے عید سے ایک روز قبل ہفتے کے دن اس سیز فائر کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حملہ کیا گیا تو دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے گا.

قبل ازیں افغانستان کی حکومت نے 900 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ ایسا طالبان کی جانب سے تین روزہ سیز فائر کے جواب میں کیا گیا ہے

Leave a reply