صحت مند جِلد کے حصول کا دُرست طریقہ کیا ہے؟

0
31

اکثرخواتین اپنی جلد کے حوالے سے بہت زیادہ حساس ہوتی ہیں اور اس سلسلے میں دنیا جہاں کے ہر مشورے پر عمل کرنے کے لیے تیار رہتی ہیں تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ خواتین کے پاس موجود کئی ٹوٹکے اور بیوٹی کریمیں یا تو ان کی جِلد کو مزید خراب کردیتی ہیں یا پھر ان کے اثرات محض عارضی ثابت ہوتے ہیں ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر صحت مند جِلد کے حصول کا دُرست طریقہ کیا ہے؟

ایلفا اور بیٹا ہائیڈروکسی ایسڈز
اگر جِلد کی سائنس پر نظر ڈالی جائے تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ صحت مند جِلد کے لیے دو طرح کے ایسڈز اہم کردار ادا کرتے ہیں ایک ایلفا ہائیڈرو کسی ایسڈز(AHAs) اور دوسرے بِیٹاہائیڈروکسی ایسڈز (BHAs)

یہ دونوں طرح کے ایسڈز ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے باوجود انسانی جلد کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ان میں سے کسی ایک ایسڈ کو دوسرے پر فوقیت نہیں دی جاسکتی کیونکہ یہ جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے مختلف ضروریات کو پورا کرتے ہیں

مارکیٹ میں دستیاب کئی بیوٹی پراڈکٹس کے لیبلز پر آپ کو یہ ایسڈز نظر آئیں گے تاہم کوئی نہیں جانتا کہ یہ ایسڈز جلد کو کس طرح زیادہ صحت مند اور چمکدار بناتے ہیں

ایلفا ہائیڈرو کسی ایسڈز(AHAs):
یہ ایسڈزکیمیائی مرکبات کی ایک کلاس ہے جو جلد میں قدرتی طور پر پیدا ہوتے ہیں اور انھیں بیرونی ذرائع سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے ایلفا ہائیڈرو کسی ایسڈزکو ویسے تو کئی ذرائع سے حاصل کیا جاسکتا ہے تاہم انھیں حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ گنا اور دودھ ہے یہ ایسے پودوں سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے جو فروٹ ایسڈز کلاس میں شامل ہیں گنے میں گلائیکولک ایسڈ شامل ہوتا ہے سائنسی لحاظ سے گنے میں موجود ایلفا ہائیڈرو کسی ایسڈزکا مالیکیول سائز سب سے چھوٹا ہوتا ہے اور اسکن کیئر پراڈکٹس میں اس کی یہی قسم سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اپنے چھوٹے مالیکیول سائز کے باعث یہ جلد میں انتہائی انداز میں جذب ہو جاتا ہے

ایلفا ہائیڈرو کسی ایسڈز کے فوائد:
یہ جِلد کی بیرونی تہہ ایپی ڈرمس اور گہرائی والی تہہ ڈرمس کے لیےمفید ہیں تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ جلد کے مردہ خلیے اکثر جلد کی بیرونی تہہ پر ٹھہر جاتے ہیں جنھیں ایلفا ہائیڈرو کسی ایسڈزاپنی اکیسفو لیٹیو اثرات کے باعث صاف کردیتے ہیں یہ جلد میں کولاجن کی پیداوار بھی بڑھاتے ہیں جس سے جلد تروتازہ اور جھُریاں دور رہتی ہیں

بے داغ اور حسین جلد کے چند اصول


ایلفا ہائیڈرو کسی ایسڈزجلد کی بیرونی تہہ کو ہموار اور رنگت کو صاف رکھتے ہیں جبکہ جلد پر سخت کیمیائی صابن فیس واش اور لوشن وغیرہ کے اثرات کو زائل کرتے ہیں یہ جلدسے جھریوں، گہرے نشانات اور ایکنی کے زخموں کو بھی ختم کرتے ہیں ایلفا ہائیڈرو کسی ایسڈزمیں شامل گلائیکولیک ایسڈ بالخصوص چکنی اور ایکنی والی جِلد پر بہت اثر دکھاتا ہے

حساس جِلد رکھنے والی شخصیات کی جلد پر ایلفا ہائیڈرو کسی ایسڈزسے جلن کا احساس ہوسکتا ہے اس لیے ایسی شخصیات کو اس کی کم شرح تقریباً4فی صد کے قریب کی حامل مصنوعات کو استعمال کرنا چاہیے ایلفا ہائیڈرو کسی ایسڈزفیس واش، ماسک، سیرم، کریم اورپِیلزمیں موجود ہوتے ہیں

بِیٹاہائیڈروکسی ایسڈBHAs:
انھیں سیلائی سیلیک ایسڈ بھی کہا جاتا ہے اور انھیں ایسپرین سے حاصل کیا جاتا ہےسائنس بتاتی ہے کہ بِیٹاہائیڈروکسی ایسڈ نامیاتی (آرگینک) کاربوکسی لیک ایسڈز ہیں اور یہ بِیٹاہائیڈروکسی ایسڈ سے اس لیے مختلف ہیں کیونکہ کاربوکسیل گروپ کی بِیٹا پوزیشن کے ساتھ ایک ہائیڈروکسیل گروپ جڑا ہوا ہے۔ یہ ایک خاصیت اسے بِیٹاہائیڈروکسی ایسڈ سے مختلف بناتی ہے بصورت دیگر دونوں ایسڈز کی بناوٹ ایک جیسی ہے

آپ کی جلد کیلئے کون سا ماسک بہتر رہے گا؟


بِیٹاہائیڈروکسی ایسڈ کے فوائد:
اس کی سب سے عام مثال ایکنی کے خلاف استعمال ہونے والا سیلائی سیلیک ایسڈ ہے۔اس ایسڈ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ چربی اور تیل کو جلد میں جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس لیے یہ چکنی جلد پر بہت مؤثر رہتا ہے سیلائی سیلیک ایسڈاپنی انہی خصوصیات کے باعث اوور دی کاؤنٹرایکنی پراڈکٹس میں بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے

اس میں مساموں میں شامل ہوجانے والے سیبم اور مٹی کو صاف کرنے کی فطری صلاحیت موجود ہے اس طرح یہ مساموں میں پیدا ہونے والے بیکٹیریاز کو بے اثر کرکے جلد پر نشانات نہیں پڑنے دیتا بصورت دیگر یہ بیکٹیریاز آگے چل کر جلد کو خراب کرنے اور قبل از وقت جھریوں کی وجہ بنتے ہیں

سیلائی سیلیک ایسڈ بیکٹیریا کے خلاف بھی مدافعت پیدا کرتا ہے اور جلد کے سخت پڑجانے والے حصوں کے علاج میں انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔جن پراڈکٹس میں اس ایسڈ کی شرح زیادہ ہو، وہ مسوں کے علاج میں مفید رہتی ہیں

Leave a reply