شہباز شریف کو عدالت نے پھر طلب کرلیا

0
49
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا فوریحق دیا جائے، شہری عدالت پہنچ گیا

شہباز شریف کو عدالت نے پھر طلب کرلیا

باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ نےاپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو طلب کر لیا، سرکاری وکیل نے کہا کہ متعلقہ حکام سے ہی وضاحت لے کر پیش کی جاسکتی ہے . اگر ایمرجنسی نہیں تو سماعت عید کےبعد تک ملتوی کی جائے.عدالت نے شہباز شریف کے وکیل سے سوال کیا کہ یہ بتائیں کہ چیک اپ میں کیا کوئی ایمرجنسی ہے ؟

شہباز شریف کے وکیل نے جواب دیا کہ شہباز شریف چھ ماہ جیل میں رہے کینسر کے حوالے سے چیک اپ نہیں کروا سکے . برطانیہ بھی ڈائریکٹ نہیں جایا جاسکتا .پہلے قطر جا کر 10 دن کے لیے قرنطینہ ہونا پڑے گا.

اس کے جواب میں‌عدالت نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ یہ ریٹرن ٹکٹ نہیں.، عدالت نے شہباز شریف کو پھر رعدالت طلب کرلیا . شہاز شریف نے کہا کہ میں نے پیر کو لندن میں ڈاکٹرز سے اپوائنٹمنٹ لے رکھی ہے،اگر عدالت نے اجازت دی تو پیر کو میری چیک اپ کے لیے اپوائنٹمنٹ ہے،

ذرائع کے مطابق شہبازشریف بلیک لسٹ سے نام نکلنے پر کل ہی لندن روانہ ہو جائیں گے، شہبازشریف نے اپنے کینسر اور کمر کے ڈاکٹرز سے وقت لے رکھا ہے،

Leave a reply