fbpx

صحت کارڈ پر علاج جاری رہے گا، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز

کسی کے حیلے بہانے نہیں سنوں گا، حمزہ شہباز

صحت کارڈ پر علاج جاری رہے گا، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازصبح 9 بجے وزیر اعلیٰ آفس پہنچے
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت محکمہ صحت سے متعلق اجلاس ہوا.وزیراعلیٰ نے اسپتالوں میں ہیلتھ کیئر کی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی،وزیراعلیٰ حمزہ شہبا ز نے اسپتالوں میں ٹیکنیکل کیڈر کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان بھی کر دیا اور کہا کہ اسپتالوں میںعام آدمی کو پورا احترام ملنا چاہیے،مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،خراب مشینری کو فعال کرنے کے لیے پلان مرتب کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب میں ہیلتھ کارڈ جاری رہے گا،ادویات کی خریداری کا عمل100فیصد شفاف ہونا چاہیے،

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور کے بعض علاقوں میں پانی کی قلت کا نوٹس لے لیا،وزیر اعلی ٰحمزہ شہباز نے واسا کو پانی کی قلت دور کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا،حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ پانی کی قلت والے علاقوں کے لئے مربوط نظام بنایا جائے،جہاں ضرورت ہو وہاں ٹیوب ویل چلانے کیلئے جنریٹر کا انتظام کیا جائے،

وزیر اعلی ٰحمزہ شہبازنے مون سون سیزن سے قبل نالوں کی صفائی کا حکم بھی دیا اور کہا کہ شہر کے تمام نالوں کی صفائی کیلئے ایکشن پلان تیار کیا جائےایکشن پلان کو ٹائم لائن کے ساتھ مرتب کیا جائے،بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی کام ہر صورت مکمل کیا جائے یونین کونسل کی سطح پر نکاسی آب کا میکنزم بھی تیار کیا جائے،برسات کے موسم میں کسی کے حیلے بہانے نہیں سنوں گا،عید کے بعد ایم ڈی واسا نالوں کی صفائی کے حوالے سے ویڈیوز کے ساتھ تفصیلی بریفنگ دیں
یونین کونسل کی سطح پر خصوصی ٹیمیں بنائی جائیں اور نالوں کی صفائی کا کام نظرآناچاہیے

قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی مریضوں تک یقینی بنانے کے حوالے سے تجاویز مانگ لیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا جو دوگھنٹے جاری رہا . اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل ،سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ،خواجہ عمران نذیر اور پنجاب کے محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور اسپتال میں غریبوں کا مفت علاج کیا جائے۔اس کے علاوہ انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ عید کے بعد آٹے کی فراہمی کو عوام تک سستا بنایا جائے

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے