سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پی ٹی وی،ریڈیو پاکستان پرخصوصی ٹرانسمشن چلانے کی ہدایت

0
101

سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان پر خصوصی ٹرانسمشن چلانے کی ہدایت
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی زیرصدارت اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

کمیٹی اجلاس کے آغاز میں سیلاب زدگان متاثرین کیلئے دعا کی گئی۔ چیئرمین کمیٹی نے سیلاب زدگان کیلئے اور ان کی امداد کیلئے پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان پر خصوصی ٹرانسمشن چلانے کی ہدایت دیں کہ اس خصوصی ٹرانسمیشن میں سیلاب متاثرین کو براہ راست شامل کریں۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے کمیٹی اپنا بھر پورکردار ادا کرے گی اور ساتھ ہی ساتھ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کا بھی اس حوالے سے اہم کردار ہے۔ سیلاب زدگان کیلئے جو فنڈقائم کیا گیا ہے اس کی تشہیر ضروری ہے، خدمت خلق کے اداروں کواس حوالے سے فعال بنانا چاہئے۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اے آر وائی کی بندش کے حوالے سے چیئرمین کمیٹی سینیٹرفیصل جاوید نے پیمرا کو چینل ان ائر کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ اے آر وائے کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ معاملات طے ہونے تک چینل کو ان ائر کردیا جائے۔چینل کی بندش سے 400 ملازمین کا روزگار خطرے میں ہیں جس کا مطلب ہے کہ 400 خاندان متاثر ہوں گے۔سندھ ہائی کورٹ نے بھی اے آر وائی کی نشریات کھولنے کا کہا ہے۔پیمرا اور چینلز کو اس حوالے سے پل کا کردار ادا کرنا چاہئے، اس معاملے پر پیمرا کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔آزادی صحافت، میڈیا پر کوئی قد غن نہیں ہونی چاہئے۔چیئرمین پیمرا نے کمیٹی کو بتایا کہ کیبل آپریٹر کے ساتھ ان کا مسئلہ ہے۔اے آر وائی کیبل آپریٹر کے ساتھ انٹر کنیکٹ معاہدہ نہیں کر رہا جس کی وجہ سے یہ مسئلہ چل رہا ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کسی بھی چینل کی بندش نہیں ہونی چاہئے خواہ کوئی بھی دورحکومت ہو۔انہوں نے کہا کہ اپنی حکومت میں بھی آپکو نوٹس لینا چاہئے تھا چلو ابھی لیا اچھی بات ہے۔چیئرمین کمیٹی نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر وزیر صاحبہ کمیٹی کو ٹائم نہیں دے سکتی تو ایک اور وزیر ساتھ میں لگا دیا جائے تاکہ میڈیا اور صحافیوں کو معاملات دیکھ سکیں۔اے آر وائی کی بندش کا معاملہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کی عدم شرکت کے باعث چیئرمین کمیٹی نے اگلی میٹنگ تک موخر کردیا۔

صحافیوں کے حقوق کیلئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے پیش کیا گیا بل بھی ان کی غیر موجودگی کے باعث اگلی میٹنگ تک موخر کردیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کی حلف برداری کی تقریب پی ٹی وی پر براہ راست نشر نہ کرنے اور اس حوالے سے ڈائریکٹرپی ٹی وی کی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی نے اگلی میٹنگ میں ایوان صدر سیکرٹریٹ کے حکام کو بھی طلب کرلیا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ اس معاملے پر ایوان صدر سیکرٹریٹ کا موقف بھی سننا چاہئے۔چیئرمین کمیٹی نے پی ٹی وی حکام کو حلف برداری کی ان ائر فوٹیج بھی اگلی میٹنگ میں پیش کرنے کی ہدایات دیں۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اس حلف برداری کے حوالے سے پہلے سے اطلاعات دی گئی تھی۔چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی لاہور سے پہنچ گئے لیکن پی ٹی وی کی ڈی ایس این جی نہیں پہنچ سکی۔جس پر ڈائریکٹر نیوز پی ٹی وی نے کمیٹی کو بتایا کہ رات میں او بی کا اسٹاف نہیں ہوتا انسٹال ہونے میں 4 گھنٹے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بھی نہیں بتایا گیا کہ حلف برداری یہاں ایوان صدر ہو رہی ہے۔لاہور میں پی ٹی وی کی دو ڈی ایس این جیز کھڑی رہی۔ ہمیں فون کر کے کہا گیا کہ حلف برداری لاہور گورنر ہاوس میں ہوگی۔ اسلام آباد ایوان صدر میں حلف برداری تقریب کے حوالے سے کسی نے فون بھی نہیں کیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اس معاملے پر ایوان صدر سیکرٹریٹ کو بھی سنیں گے۔ آپ کی وضاحت سے اتفاق نہیں کرتا ہے۔آن ائیر فوٹیج/ریکارڈنگ اگلی میٹنگ میں پیش کریں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگلی میٹنگ میں پی ٹی وی کو دوبارہ سنیں گے آپ لوگوں کی وضاحت قبول نہیں کی جا سکتی۔

سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں درختوں کی کٹائی کے حوالے سے انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے۔جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگلی میٹنگ میں انکوائری رپورٹ پر بحث کریں گے۔

2010 سے بھی بڑھ کر سیلاب نے تباہی پھیلائی،وزیراعظم

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

لک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

Leave a reply