سلیکٹڈ وزیراعظم مائنس ون ہو چکے ہیں، طلال چودھری کا دعویٰ

0
25

سلیکٹڈ وزیراعظم مائنس ون ہو چکے ہیں، طلال چودھری کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے وزیراعظم عمران خا ن کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ کرائے کے حکومتی ترجمان جتنا مرضی جھوٹ بول لیں سلیکٹڈ وزیر اعظم مائنس ون ہوچکے ہیں ۔ فردوس باجی اپوزیشن نہیں پورا پاکستان سیلیکٹڈ کو وزیراعظم ماننے کو تیاُر نہیں ہے۔ ترجمان جتنا جھوٹ بولیں، شور مچائیں سیلیکٹڈ وزیراعظم نے مائنس ون ہونا نہیں بلکے ہو چکا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کی خواہش پر ہم یہ کام ہرگز نہیں کر سکتے، فردوس عاشق اعوان ڈٹ گئیں

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ جس وزیراعظم کی نااہلی کی وجہ سے ملکی معیشت ، کاروبار، روزگار اور روٹی بند ہو گئی ہو اُس کا مائنس ہونا ہی ملک کے وسیع تر مفاد میں بہتر ہے۔عمران نیازی کو سب سے بڑا خطرہ اپنے کرائے کے ترجمانوں سے ہے جو مائنس کرانے کے بعد سب سے پہلے بھاگیں گے.

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ اپوزیشن کا جو پارلیمانی کردار ہے وہ ان کو کرناہے حکومت پر احسان نہیں کررہی،ہم اپوزیشن کو جمہوری اور آئینی طریقے سے ساتھ لے کر چل رہے ہیں،اپوزیشن کےارمانوں میں ایک ارمان ہے کہ وزیراعظم مائنس ہوں،اپوزیشن کےارمان پورے نہیں ہوں گےان کو مایوسی ہوگی،

Leave a reply