سیلاب متاثرین کیلئےمتحدہ عرب امارات سے امدادی سامان آج پاکستان پہنچے گا

0
33

متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے بھجوایا گیا امدادی سامان آج سہہ پہر نور خان ائیربیس پہنچے گا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث لاکھوں مکان تباہ اور لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ سینکڑوں کی اموات ہوچکی ہے سیلاب زدگان کی بحالی اور ریلیف کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی تھی-

آذر بائیجان کا بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان کیلئے روانہ کردی جو آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک طیارے کے ذریعے نورخان ائیربیس پہنچ جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلی پرواز ہے جو امدادی سامان لے کر پاکستان آ رہی ہے، یو اے ای کی طرف سے امدادی سامان لے کر مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل ہیں۔

لوئر کوہستان: سیلابی ریلے سےشاہراہ قراقرم پر قائم کیہال پل کو خطرہ

دوسری جانب سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لیے ترکیہ سے امدادی سامان لے کر دو جہاز کل کراچی پہنچیں گے، کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل کل صبح ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گےترکیہ کی جانب سے بھیجے گئے سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں جبکہ امداد کی ایک اور کھیپ جلد ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی فوری امداد کےلیے 300 ٹن خوراک،خیمے اورعلاج معالجے کی سہولیات کے ساتھ ادویات پہنچانے کا اعلان کیا تھا متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے اس طرح کی امداد فراہم کرنے کا اقدام ایسے سنگین حالات میں متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کی پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے-

اس سے قبل برطانیہ نے بھی پاکستان میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کیا تھا۔ برطانیہ سیلاب متاثرین کے لیے 40 کروڑ 50 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گا –

سیلاب سے تباہی کے اثرات سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

Leave a reply