سینیٹ الیکشن،وزیراعلیٰ پنجاب متحرک، تفصیلی مشاورت،اہم اعلان

0
21

سینیٹ الیکشن،وزیراعلیٰ پنجاب متحرک، تفصیلی مشاورت،اہم اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار متحرک ہوئے

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے امیدواروں سے مشاورت ہوئی ہے،وزیراعلیٰ سے اعجاز احمد چودھری،بیرسٹر علی ظفر،ڈاکٹرزرقا تیمور، عون عباس بپی اورمسلم لیگ(ق) کے کامل علی آغا نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی سیف اللہ خان نیازی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان،صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت،معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ اور وزیراعلیٰ کے خصوصی کوآرڈینیٹر برائے سیاسی امور عون چودھری نے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی، سینیٹ کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی،

سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غورکیا گیا،اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف او رمسلم لیگ(ق) کے امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے گا- امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے حکمت عملی طے کر لی ہے-

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخاب کے ضابطہ اخلاق کا ابتدائی مسودہ جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام اراکین کو پولنگ بوتھ میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد ہوگی۔ بیلٹ پیپر کی تصویر نہیں لی جا سکے گی۔صدر مملکت اور گورنرز سینیٹ انتخابات کی مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔ دھمکی، لالچ اور تحائف کے عوض ووٹ ڈالنے یا دلوانے پر پابندی ہوگی۔ کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیلات پانچ روز کے اندر ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائے گا۔

یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کیلئے اعزاز ہوگا،مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

مسودے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی اخراجات سے متعلق لین دین جی ایس ٹی رجسٹرڈ اداروں یا اشخاص سے کیا جائے۔ سیاسی جماعت یا کسی اور کی جانب سے کیے گئے اخراجات بھی امیدوار کی اخراجات تصور ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اخراجات صرف مخصوص بینک اکاؤنٹ سے کیے جائیں۔ سرکاری دفاتر یا ملازمین سے مدد لینے پر پابندی ہو گی۔بیلٹ پیپر پر موجود سرکاری نشان کو مسخ کرنا بدعنوانی تصور ہوگا۔ عدلیہ، افواج اور الیکشن کمیشن کہ تضحیک سے اجتناب کرنا ہوگا۔

سینیٹ انتخابات، وزیراعلیٰ پنجاب متحرک، چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات میں اہم ٹاسک دے دیا

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر موثر عمل کے لیے عوامی مدد بھی مانگ لی ہے۔عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن کمیشن کو اطلاع دیں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت کاروائی ہوگی۔

سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ‌ حکومت کا جواب عدالت میں جمع

سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے

سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان

سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کونسا قدم اٹھا لیا گیا؟

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے جاری آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

سینیٹ انتخابات، ٹکٹوں کی تقسیم،پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا

سینیٹ میں بیٹھے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کرتے،سینیٹر فیصل جاوید

سینیٹ ووٹنگ ،اپوزیشن جماعتیں آرڈیننس کے خلاف متحد،پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ

مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ

سینیٹ الیکشن ،ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی

سینیٹ انتخابات میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیوایم کوبڑا دھچکا

سینیٹ انتخابات، وزیراعلیٰ پنجاب متحرک، چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات میں اہم ٹاسک دے دیا

Leave a reply