سینیٹ الیکشن، ن لیگ حصہ لے گی یا نہیں، رانا ثناء اللہ نے واضح کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کےعلاوہ کوئی فیصلہ نہیں کیا،
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فی الحال پی ڈی ایم نے یہ فیصلہ نہیں کیاکہ استعفے اسپیکرکودیےجائیں،فیصلہ ہوا تھا کہ30 دسمبرتک استعفےپارٹی قیادت کوجمع کرائیں گے،استعفے دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا،
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف اپنی پارٹی اور قیادت کےساتھ مخلص ہیں،گرفتاری سے پیغام ایک ہی ہےکہ یہ جبراور ظلم ہے،یہ پی ڈی ایم اورن لیگ کوپوری طاقت سےدبانےکی کوشش کریں گے،سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کا حصہ لینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا،
کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی
کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل
کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے
دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض
ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو آج احتساب عدالت میں پیشی ہو گی,احسن اقبال،مریم اورنگزیب،رانا ثنا اللہ اور شاہنواز رانجھا عدالت پہنچ گئے،ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو احتساب عدالت اسلام آباد پہنچا دیا گیا
عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ آپ کو کس نے کہا تھا کہ نوازشریف کو چھوڑ دیں کیسز ختم ہوجائیں گے؟ جس پر خواجہ آصف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو 2 ڈھائی سال سے کہا جارہا ہے،
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب سے نوازشریف کو نااہل کیا گیااس وقت سے سب کوکہاجارہا ہے،پارٹی کوتوڑنے کی کوششیں 2 ڈھائی سال سے جاری ہیں،کوشش کی جارہی ہے نوازشریف کو کمزور کیا جائے،
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ مجھے چارج شیٹ دی گئی کہ میرے اثاثے بڑھ گئے، ابھی تک نیب نے کوئی تفتیش نہیں کی،