سینیٹ الیکشن سے قبل ہی اگلے چیئرمین سینیٹ کا اعلان ہو گیا

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن سے قبل ہی اگلے چیئرمین سینیٹ کا اعلان ہو گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ ہوں گے سینیٹ الیکشن میں کسی کےساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے یوسف رضا گیلانی کی کیا انٹری ہونی ہے اصل انٹری تو حفیظ شیخ کی ہے

اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ حفیظ شیخ نے ملک کی معیشت کو سہارا دیا ہے وزیر اعظم ہر ہفتہ کنسٹرکشن کے حوالے سے اجلاس بلاتے ہیں،

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ‌ حکومت کا جواب عدالت میں جمع

سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے

سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان

سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کونسا قدم اٹھا لیا گیا؟

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے جاری آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

سینیٹ انتخابات، ٹکٹوں کی تقسیم،پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا

سینیٹ میں بیٹھے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کرتے،سینیٹر فیصل جاوید

سینیٹ ووٹنگ ،اپوزیشن جماعتیں آرڈیننس کے خلاف متحد،پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ

مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ

سینیٹ الیکشن ،ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی

افسوس 2018 کی ویڈیو، لیکشن کمیشن کو نہیں پتہ،کسی کا انتظار نہ کریں، سپریم کورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کو بڑا حکم

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں ، امیدوار ، الیکشن ایجنٹ اور پولنگ ایجنٹس کا ضابطہ اخلاق تیار کر لیا۔اسلام اور نظریہ پاکستان کے خلاف کوئی پروپیگنڈا یا رائے نہیں دی جائے گی۔پارلیمنٹ، عدلیہ اور اداروں کے خلاف رائے کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ صدر اور گورنرز سینیٹ الیکشن کی مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔

کوئی ایسا پروپیگینڈا یا رائے نہ دی جائے جو پارلیمنٹ، عدلیہ یا افواج پاکستان کو بدنام کرے یا تضحیک کرے۔ضابطے میں درج ہے کہ الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش سے اجتناب کیا جائے گا ورنہ توہین کے مرتکب ہوں گے۔امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی قسم کی کرپٹ یا غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہیں بنا جائے گا اور کسی سرکاری ملازم کی معاونت نہیں حاصل کی جائے گی۔کوئی سرکاری ملازم کسی امیدوار کو نہ پروموٹ کرے گا نا کسی کے الیکشن میں رکاوٹ بنے گا۔ صدر اور گورنر اپنے دفاتر یا گھر الیکشن مہم کے لئے استعمال نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ اس بار سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ فاٹا کی چار نشستوں پر انتخابات نہیں ہوں گے جس کے باعث اس بار سینیٹ کی نشستیں 104 سے کم ہو کر 100 رہ جائیں گی۔

Leave a reply