سینیٹ انتخابات، وزیراعظم کہاں موجود ہیں؟ حنا ربانی کھر کا بڑا دعویٰ

0
29

سینیٹ انتخابات، وزیراعظم کہاں موجود ہیں؟ حنا ربانی کھر کا بڑا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے، کون جیت گا شام تک فیصلہ ہو جائے گا تا ہم اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کیے جا رہے ہیں

قومی اسمبلی میں سینیٹ کی دو نشستوں کیلیے سو سے زائد ووٹ ڈال دیے گئے ،وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے ووٹ کاسٹ کر دیا ،حنا ربانی کھر نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا، حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی ہی سینیٹ الیکشن جیتیں گے،آئین خفیہ بیلٹ کے ذریعے الیکشن کی اجازت دیتاہے،یوسف رضا گیلا نی بہترین امیدوار ہیں ، ہم جانتے کہ کون جیتے گا،الیکشن صاف و شفاف ہیں

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے امیدواریوسف رضاگیلانی کامیاب ہوں گے،پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشارہے حکومت کوکوئی برتری حاصل نہیں ہوئی،ویڈیومیں بتایاجارہاہے کہ ووٹ ضائع کیسے ہوتے ہیں۔

ن لیگی رہنما رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اندر سے کھوکھلی ہےیوسف رضا گیلانی نے بہت محنت کی ہے ،

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پارلیمنٹ ہاوَس میں موجود ہیں،وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزار ی نے ووٹ کاسٹ کرلیا وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاوَس میں اپنے چیمبر میں موجود ہیں

وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39 امیدوار آمنے سامنے ہیں، خواتین 18، ٹیکنو کریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے

اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اپنی 157 نشستیں ہیں، اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ ق کی اور بی اے پی کی 5، 5 جی ڈی اے کی 3، شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی 1، 1 نشست جبکہ 1 آزاد امیدوا اسلم بھوتانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات کیسے ہوں گے؟ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

سینیٹ انتخابات، سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی ردعمل آ گیا

سینیٹ انتخابات میں شبلی فراز نہیں بلکہ کس کو ووٹ ملیں گے؟ شبلی فراز نے سچ بتا دیا

سینیٹ الیکشن، اپوزیشن کی دو پارٹیوں کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کو خریدنے کی کوشش

سینیٹ انتخابات، پنجاب کی طرح باقی صوبوں میں بھی سیٹلمنٹ جاری،وفاقی وزیر کا اہم انکشاف

سینیٹ انتخابات،مسلم لیگ ن خفیہ بیلٹ کے حق میں ہی تھی،ن لیگی رہنما بول پڑے

سینیٹ انتخابات، قومی اسمبلی میں حفیظ شیخ اور گیلانی کا آمنا سامنا، اب تک کس کس نے ووٹ کاسٹ کر لیا؟

سینیٹ انتخابات، فیصل واوڈا صحافی پر برس پڑے، گیلانی نے کر دیا کامیابی کا دعویٰ

سینیٹ انتخابات، 17 ماہ بعد خورشید شاہ اسمبلی آئے تو ایسی بات کر دی کہ بلاول بھی دیکھتے رہ گئے

دوسری طرف متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں میں سے مسلم لیگ ن کی 83، پیپلزپارٹی کی 55، متحدہ مجلس عمل پاکستان کی 15، اے این پی اور جماعت اسلامی کی 1،1 نشست جبکہ 3 آزاد امیدواروں کا ساتھ بھی حاصل ہے۔ متحدہ اپوزیشن کے مجموعی اراکین کی تعداد 161 بن جاتی ہے۔ یوں وفاق کی جنرل نشست پر اپوزیشن کو جیتنے کے لئے حکومتی اتحاد میں سے 10 ووٹ توڑنے ہوں گے۔

اس وقت قومی اسمبلی کا ایوان 341 اراکین پر مشتمل ہے، اگر تمام ووٹ کاسٹ ہوتے ہیں تو جیتنے والے امیدوار کو 171 ووٹ درکارہوں گے۔ اگر تمام ووٹ کاسٹ نہیں ہو پاتے تو کاسٹ ووٹوں میں سے 51 فیصد ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار فاتح قرار پائے گا۔

سینیٹ انتخابات ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پولنگ ایجنٹ کا "گڑ بڑ” کا الزام

Leave a reply