سینیٹ کے پنجاب سے کتنے اور کون کونسے امیدوار بلا مقابلہ ہوئے کامیاب؟

سینیٹ کے پنجاب سے کتنے اور کون کونسے امیدوار بلا مقابلہ ہوئے کامیاب؟ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر امیدواروں کی بلا مقابلہ کامیابی ہوئی ہے الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پی ٹی آئی کےعلی ظفراورن لیگ کے اعظم نذیرتارڑکامیاب ہونیوالوں میں شامل ہیں ،ٹینکو کریٹ کی نشست پرپی ٹی آئی امیدوارعطااللہ خان نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، قبل ازیں سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے مسترد کر دیے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے جس میں امیدواروں پر لگائے کے اعتراضات سنے جا رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے،لیگی رہنما پرویزرشید نادہندگی کے شواہد نہیں پیش کر سکے پرویزرشید پنجاب ہاوَس کے 95 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں پر 29 امیدوار سامنے آئے۔ سندھ کی 11 نشستوں پر 39 امیدواروں نے خیبر پختونخواہ کی 12 نشستوں پر 51 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر 41 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اسلام آباد کی دو نشستوں پر 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پنجاب سے … سینیٹ کے پنجاب سے کتنے اور کون کونسے امیدوار بلا مقابلہ ہوئے کامیاب؟ پڑھنا جاری رکھیں