سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم اگلا مرحلہ شروع

0
28

سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم اگلا مرحلہ شروع

باغی ٹی وی : سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہونے کے بعد امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز بھی سیاسی جماعتوں کی جانب سے سندھ سے آج 14 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔

آج حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا، سیف اللہ ابڑو، حنید لاکھانی، حسن بخشی، فضا ذیشان، سرینہ عدنان، ارم بٹ، محمود مولوی اور اشرف قریشی نے کاغذات جمع کرائے۔

جی ڈی اے کے پیر صدر الدین راشدی نے جنرل نشست جبکہ حسن بخشی نے ٹیکنوکریٹ نشست کیلئے کاغذات جمع کرائے۔

نعیم صدیقی ایڈووکیٹ نے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر عامر خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ایم کیو ایم کے نو امیدوار پہلے ہی کاغذات جمع کرا چکے ہیں۔

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ‌ حکومت کا جواب عدالت میں جمع

سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے

سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان

سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کونسا قدم اٹھا لیا گیا؟

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے جاری آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

سینیٹ انتخابات، ٹکٹوں کی تقسیم،پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا

سینیٹ میں بیٹھے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کرتے،سینیٹر فیصل جاوید

سینیٹ ووٹنگ ،اپوزیشن جماعتیں آرڈیننس کے خلاف متحد،پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ

مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ

سینیٹ الیکشن ،ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی

پیسے لینے دینے والی ویڈیو سے سپیکر قومی اسمبلی کا کیا لینا دینا؟ اہم انکشاف

پیپلز پارٹی کی امیدوار فرزانہ بلوچ نے بھی کاغذات جمع کرا دیئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے اب تک 13 امیدوار سندھ سے کاغذات جمع کرا چکے ہیں۔

میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے علی جونیجو نے بطور آزاد امیدوار جنرل نشست پر کاغذات جمع کرائے۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ امیدوار پلوشہ خان کے خلاف وکلا نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

اس درخواست میں کامران بلوچ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ پلوشہ خان کا ووٹ شیڈول جاری ہونے کے بعد کراچی میں رجسٹرڈ کرایا گیا۔ پلوشہ خان سندھ کی رہائشی نہیں، کاغذات مسترد کئے جائیں۔

ادھر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ سے فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر اراکین پارلیمنٹ بورڈ نے تحفظات کا اظہارکیا۔

ذرائع کے مطابق کارکنوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نااہلی سے بچنے کیلئے سینیٹر بننا چاہتے ہیں۔

سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی سندھ کا فیصل واوڈا کو ٹکٹ دینے پر اعتراض، گورنر کو خط لکھ دیا

ذرائع کے مطابق ارکان کے تحفظات کے بعد وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات کے لیے دیے گئے ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے اور ٹکٹوں میں تبدیلی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، پارٹی کارکنان کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں، کسی پیرا شوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

Leave a reply