سینیٹ اجلاس،حکومت بھی مجبوراوراپوزیشن بھی مجبور،ہم کہاں جائیں، مولانا عطاء الرحمان

0
24

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا،سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے باقی بلوں کی منظوری مؤخر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ جو بل منظور ہو گیا ہے اسے چھوڑدیں اور دوسرے بلوں کو کل تک کے لیے مؤخر کردیں۔ ان بلوں پر قومی اسمبلی میں بھی بحث ہوئی۔ ان بلوں کو مزید فول پروف بنانے کی بات ہو رہی ہے۔

جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عطاالرحمان نے استفسار کیا کہ پارلیمان میں ہماری بات نہیں سنی جائے گی تو ہم کہاں جائیں گے؟حکومت بھی مجبوراوراپوزیشن بھی مجبورہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ حکومت اور اپوزیشن ہمیں اپنی مجبوریاں بتائیں؟ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں ملک بلیک لسٹ میں تھا جب کہ ابھی کہا جاتا ہے کہ ملک گرے لسٹ میں ہے اور قانون سازی ضروری ہے۔

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی اکثریت پرفیصلہ کرتی ہے۔ ایک ممبرفاروق نائیک کے اختلاف پر ہاؤس کی روایت نہ بدلیں۔ بلوں کی رپورٹس ایوان میں آچکی ہیں۔ جن ممبران نے ووٹنگ سے بل پاس کیا ان کا استحقاق مجروح نہ کیا جائے اگرفاروق نائیک ترامیم لاتے ہیں توان کے پاس وقت ہے۔ ان بلوں کوآج ہی ایوان سے پاس ہونے دیا جائے۔

سینیٹر شیری رحمان کا ایوان بالا میں کہنا تھا کہ ہم نے ترامیم دینی تھیں تو میں اور فاروق نائیک ترامیم بنا رہے تھے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے اس موقع پر کہا کہ جب قائمہ کمیٹی اجلاس کی صدارت کررہاتھا تب فاروق نائیک نے ترامیم کیوں نہیں دیں؟ ترامیم بعد میں بھی دی جا سکتی ہیں۔ میں نے فاروق نائیک سے ترامیم مانگیں تو انہوں نے اختلافی نوٹ دیا لیکن ترامیم نہیں دیں۔

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی کی کارروائی رولز کے تحت چلائی۔ اگر کسی کو شک ہے تو قائمہ کمیٹی کی ریکارڈنگ منگوائی جائے۔

چیئرمین نیب استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، فیس نہیں کیس دیکھنے کا مذاق بند ہونا چاہئے، بلاول

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

 

 

وفاقی وزیرعلی محمدخان نےانسداددہشتگردی ایکٹ1997 میں مزیدترمیم کابل پیش کردیا،سینیٹ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 کثرت رائےسےمنظورکرلیا،علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بل پاس ہونے پرایوان کاشکریہ ادا کرنا چاہتاہ وں،قبل ازیں سینیٹررحمان ملک نے انسداد دہشتگردی ایکٹ1997میں مزیدترمیم کےبل پررپورٹ پیش کردی

انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی مننظور

Leave a reply