خطے کی اچانک بگڑتی ہوئی صورت حال،سینیٹ اورقومی اسمبلی کے کل کےاجلاس ملتوی اب سوموار کو ہوں گے

0
27

اسلام آباد:خطے کی اچانک بگڑتی ہوئی صورت حال ، سینیٹ اورقومی اسمبلی کے کل کےاجلاس ملتوی اب سوموار کو ہوں گے ، اطلاعات کے مطابق خطے کی بدلتی ہوئی تیزی سے صورت حال کی وجہ سے دونوں ایوانوں کا اجلاس ایک دن کےلیے ملتوی کیا گیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق ان اجلاسوں کے ملتوی کرنے کی وجہ کل کے دن پاکستان کی اہم شخصیات کا بہت زیادہ مصروف ہونا ہے اورایران اور امریکہ کے درمیان معاملات کو معمول پرلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق نئے اعلامیے کے مطابق اب اس شیڈول کے مطابق سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس سوموار کو منعقد ہوں گے، پریس ریلیزکے مطابق
سینٹ کا اجلاس جو آج 3 جنوری کو ہفتہ 4 جنوری سہ پہر 3 بجے تک کے لئے ملتوی کیا گیا تھا اب ہفتے کی بجائے بروز سوموار 6 جنوری سہ پہر 3 بجے ہوگا

باغی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کی طرح قومی اسمبلی کے کل مورخہ 4 جنوری کو دن 11 بجے ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے ۔اب قومی اسمبلی کا کل دن 11 بجے ہونے والا اجلاس اب پیر کی شام 4 بجے ہو گا،اسپیکر نے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی قومی اسمبلی کے طریق کار کے قاعدہ 49 کے سب رول 2 کے تحت تفویض اختیارات کے تحت کیا۔

Leave a reply