سینیٹ الیکشن ہوا تو کیا مجھے امریکہ نے جتوایا تھا؟ یوسف رضا گیلانی

0
23

سینیٹ الیکشن ہوا تو کیا مجھے امریکہ نے جتوایا تھا؟ یوسف رضا گیلانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم ،پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس اب بھی چل رہا ہے،ہم نے مقدمات کا سامنا کیا،

تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے پاس توشہ خانہ ریفرنس دائر ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مخصوص طبقہ آج بھی کردار کشی کررہا ہے،توشہ خانہ کیس کی تحقیقات نوازشریف دور میں بھی ہوئی تھیں،توشہ خانہ کیس میں ہمارے خلاف کچھ موجود ہواتو ہم ذمہ دار ہیں، نوازشریف دورمیں ہم کلیئر ہوگئے تھے،سائفر ہمارے دور میں بھی آتے رہے ہیں ،یہ نہیں کہا جا سکتا کہ سائفر خط تھا یا سازش ،عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،ہمارے وکلا جلد کردار کشی پر قانونی کارروائی کریں گے،

سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پورا ملک ڈوبا ہے عمران کو اپنے جلسہ اور احتجاج کی پڑی ہے،شاہ محمود قریشی ہار رہے ہیں اس لیے کردار کشی کررہے ہیں،شاہ محمود قریشی کو 16 اکتوبر کو جواب مل جائے گا، سینیٹ الیکشن ہوا تو کیا مجھے امریکہ نے جتوایا تھا؟ معاہدے ریاست کے ساتھ ہوتے ہیں پارٹی کے ساتھ نہیں،پی ٹی آئی والے اپنی حکومت میں سائفر کی تحقیقات کروا لیتے

توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائرکیا ہے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم کی قیادت میں ریفرنس جمع کروایا گیا پی ٹی آئی نے ریفرنس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جمع کروایا گیا ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی کی اہلیت پر سوالات اٹھائے گئے ، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے آصف زرداری اور نواز شریف کو توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں دیں،یوسف رضا گیلانی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کی

Leave a reply