سینیٹ انتخابات کیلئے کل تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جائے گی، شاہد خاقان عباسی

0
29

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے نوازشریف کے لیے گھر سے آنے والا کھانا بند کردیا ہے. نوازشریف پابند سلاسل اسلیے ہیں کہ حکمران نوازشریف کےبیانیہ سےخائف ہیں، ان کو پتا ہے کہ نوازشریف باہر آئے تو ان کی حکومت چلائی جائے گی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سینیٹ انتخابات کیلیے کل تحریک عدم اعتماد جمع کروانی ہے، اس کے بعد دو ہفتے کے اندر اندر ووٹنگ ہو جائے گی،اگلے امیدوار کا فیصلہ رہبر کمیٹی کی میٹنگ میں کیا جائے گا، اکثریت مسلم لیگ ن کی ہے لیکن چئیرمین سینیٹ کے امیدوار کا حتمی فیصلہ اسی میٹنگ میں ہو گا۔ آپ کا جذبہ دیکھ کر پورا یقین ہے مسلم لیگ ن زندہ ہے ،ہم نے وعدہ کیا تھا کہ بجٹ کے بعد ہر جگہ ہر ضلع میں جائیں گے اور مسلم لیگ ن کا پیغام پہنچائیں گے۔

چکوال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ یہ کہتے ہیں ویڈیو کو فرانزک آڈٹ کرائیں گے ، قسم کھاکرکہتا ہوں نہ وزیراعظم کو پتا کہ فرانزک آڈٹ کیا ہوتا ہے نہ ان وزیروں کو، انہوں‌ نے وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر آپ نے حکومت کرنی ہے تو عوام کے مسائل کو حل کریں،آج جس کرپٹ آدمی نے جان بچانی ہو وہ پی ٹی آئی کی صفوں میں جاکر کھڑا ہوجائے، آج اصولوں پر اور آئین کی خاطر قربانی دینے کا وقت ہے تو سب سے آگے نوازشریف کھڑا ہے،اگر آج مسلم لیگ ن اصولوں پہ کھڑی نہ ہوتی تو کون کھڑا ہوتا؟.انہوں نے کہا کہہم نے سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج کر عوام کی تکلیفیوں کو دور کرنا ہے.

Leave a reply