اسلام آباد: سینیٹ الیکشن ، یوسف رضا گیلانی کا نتیجہ آگیا:فواد چوہدری نے تعداد بھی بتادی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیش گوئی کی ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں بڑے مارجن سے ہاریں گے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں کھڑا کرکے جوا کھیلا ہے لیکن سابق وزیر اعظم یہ الیکشن 39 ووٹوں سے ہار جائیں گے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ اپوزیشن نے خفیہ ووٹنگ کے لیے بچوں کی طرح ضد کی ، اس صورتحال میں اگر کسی بھی پارٹی کو اس کے ووٹوں سے زیادہ سیٹیں ملیں تو اس پر سوالات اٹھیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخاب میں یوسف رضا گیلانی کو ٹکٹ دیا تھا جس کے پیش نظر یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے تاہم دوسری طرف سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ الیکشن کے لیے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا ،
الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے کاغذات نامزدگی میں توہین عدالت میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا ، یوسف رضا گیلانی نے حقائق چُھپائے جس پر وہ آئین کے آرٹیکل 62 پورا نہیں اترتے اس لیے ان کی درخواست مسترد کردی جائے