سینیٹ اجلاس کب ہو گا اور تحریک عدم اعتماد پر بات ہو گی یا نہیں؟ چیئرمین سینیٹ نے بتا دیا

0
32
Chairman Senate Sadiq Sanjrani

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے، بعد ازاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ اجلاس یکم اگست کو ہی ہوگا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ صدرمملکت سے معمول کی ملاقات تھی، سینیٹ اجلاس تحریک عدم اعتماد کےمعاملے پر ہی ہوگا،

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالہ سے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے سیاسی سرگرمیاں‌ بھرپور انداز میں جاری ہیں، حکومت کی طرف سے کل مولانا فضل الرحمن کو منانے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے حکومت کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا اور کہا ہے کہ اب پلون کے نیچے سے پانی نکل چکا اور بہت دیر ہو چکی ہے، اسی طرح وزیر اعلیٰ‌ بلوچستان جام کمال نے بھی اس سلسلہ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں،

Leave a reply