ناموسِ رسالت ﷺ:سینیٹ کا تین رکنی وفد اقوام متحدہ کے دفتر جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گا

senate

ناموسِ رسالت ﷺ پر سینیٹ کا تین رکنی وفد اقوام متحدہ کے دفتر جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔

باغی ٹی وی : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کہا کہ ناموس رسالت ﷺ پر ایوان سے متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کروائی جائے گی، میرے دستخط کے ساتھ قرارداد کی کاپی اقوام متحدہ کے دفتر میں جمع کروائی جائے گی۔

حضوراکرمﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالی بی جے پی لیڈر نپور شرما اور ٹائمز ناؤ کےخلاف…

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس موقع پر ایوان میں کہا کہ جب معاملہ ناموسِ رسالت ﷺکا ہو تو ہم سب ایک ہیں، اس سلسلے میں ایک قرارداد بھی منظور کی جائے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے اس موقع پر کہا کہ بی جے پی کا یہ اقدام مسلمانوں پر حملہ ہےیہ اقدام تیسری جنگ عظیم کے مترادف ہے، 60 مسلم ممالک ناموس رسالتﷺپر جواب دیں انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس معاملے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، او آئی سی اجلاس میں ناموس رسالتﷺپر وارننگ دی جائے۔

بھارتی حکام کے گستاخانہ بیانات، حافظ سعد حسین رضوی کی شدید مذمت

پی پی پی رہنما اور سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺسے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اس قدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوںنے موقف اختیار کیا کہ بی جے پی نے یہ حرکت کشمیر کے ایشو سے توجہ ہٹانے کے لیے کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے اس موقع پر کہا کہ ناموس رسالتﷺپر ہماری جان بھی قربان ہے، بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے-

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت ﷺکا بھرپور مقدمہ اٹھایا، عمران خان کے اس اقدام کے بعد اسلامو فوبیا کا عالمی دن منایا گیا، اس معاملے کے بعد ہمارے وزیر خارجہ نظر نہیں آرہے ہیں۔

نبی کریم ﷺکی شان میں انتہائی توہین آمیز ریمارکس کی مذمت کرتےہیں:پاکستان

واضح رہے کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما اور ایک اور رہنما نوین کمار جندال نے نبی کریم ﷺ کے بارے میں توہین آمیز کلمات ادا کیے تھے بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی۔بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جارہا ہے دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا اور بی جے پی کو ترجمان سے استعفیٰ لینا پڑا-

Leave a reply