مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرار داد سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور

0
26

سینٹ میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ کشمیریوں پر مظالم اور قبضہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی ہے۔

آزادکشمیر اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر سے متعلق قرارداد منظور

قرارداد کے مطابق بھارت نے ایک سال سے کشمیر میں لاک ڈاوَن کیا ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا ایجنڈے پر عمل کیا جا رہا ہے۔ کشمیری قیادت کو گرفتار کیا گیا اور 11 ہزار کشمیریوں کو شہید گیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان مظفر آباد پہنچ گئے، کشمیریوں کی یاد میں مزاحمتی دیوار کا افتتاح

قرارداد میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مبصرین اور میڈیا کو کشمیر جانے کی اجازت دے۔قرارداد کے مطابق بھارت آئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

قبل ازیں بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف اور یوم استحصال کشمیر سے متعلق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد وزیراعظم آزاد کشمیر سردار فاروق حیدر نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قانون ساز اسمبلی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتی ہے۔قرارداد میں حریت قیادت کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔ اسی طرح حریت قیادت اورغیرملکی میڈیانمائندوں کی گرفتاری کی مذمت بھی کی گئی۔

قرارداد میں بھارت کے5اگست کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ۔

Leave a reply