سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کی سینیٹر رحمان ملک کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

0
28

سینیٹر رحمان ملک کی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کے اجلاس میں بھارتی مظالم کیخلاف قرارد متفقہ طور پر منظورکر لی گئی۔ قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم و مسلسل کرفیو کی شدید مذمت کی گئی۔ سینیٹر رحمان ملک نے قرارداد میں اقوام متحدہ کا بھارتی مظالم پر خاموشی پر مایوسی کا اظہار کیا۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ سے خطاب کی شدید مذمت کی گئی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ مودی نے گذشتہ 465 دنوں سے کشمیر میں طویل ترین فوجی کرفیو کے حوالے سے اقوام متحدہ نےایک لفظ تک نہیں کہا۔ کمیٹی مظلوم بھارتی مظالم پراقوام متحدہ کی خاموشی و غیر سنجیدہ رویے پر مایوسی کا اظہار کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس کہ اقوام متحدہ کی کسی بھی رکن نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز نہیں اٹھائی۔ مقبوضہ کشمیر مسلسل بھارت کیجانب سے طویل ترین کرفیو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی اقوام متحدہ سے اپنے سلامتی کونسل کے منظور کردہ قراردادوں پر عمل کروانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ کمیٹی متفقہ طور پر مطالبہ کرتی ہے کہ سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر بھارتی کرفیو کو ہٹانے کے لئے اقدامات کرے۔

Leave a reply