پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو، اہلیہ اور بیٹے کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے

0
27

حیدرآباد: سینیٹر مولا بخش چانڈیو، اہلیہ اور بیٹے کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو، ان کی اہلیہ اور بیٹے کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے۔

رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو، ان کی اہلیہ اور بیٹے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، مولا بخش چانڈیو کو ان کے اہلخانہ سمیت گھر کے اندر ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ کرایا تو منفی آیا تھا اب ٹیسٹ مثبت آگیا، تنہا کمرے میں کتابوں کے ساتھ وقت گزار رہا ہوں، الحمد للہ طبیعت ٹھیک ہے۔

علاوہ ازیں لاڑکانہ سے متنخب ہونے والے سندھ اسمبلی کے رکن اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما معظم علی عباسی کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 526 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave a reply