سینیٹررحمان ملک نے ملک وقوم کی بہترین اندازمیں خدمت کی:سینیٹ آف پاکستان کی طرف خراج تحسین

0
29

اسلام آباد :سینیٹررحمان ملک نے ملک وقوم کی بہترین اندازمیں خدمت کی:سینیٹ آف پاکستان کی طرف خراج تحسین،اطلاعات کے مطابق سینیٹ نے منگل کے روز اپنے اجلاس میں چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ و سابق وفاقی وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی ملک، پارلیمنٹ اور عوام کی بے مثال خدمات کی زبردست تعریف کی۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اہم قانون سازی کرنے، عوامی معاملات حل کرنے اور دیگر اہم امور سرانجام دینے پر بہترین کمیٹی قرار دی گئی ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے بہت سارے انتہائی اہم امور انجام دیئے جن میں زینب قتل کیس اور عوامی اہمیت دیگر دلچسپی کے دیگر امور شامل ہیں۔کمیٹی کو زیادہ سے زیادہ عوامی درخواستیں موصول ہوئیں اور قانون کے پیرامیٹرز کے تحت درخواست گزاروں کو جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنائی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی ، بدعنوانی ، دہشت گردی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت متعدد واقعات پر سینیٹر رحمان ملک نے بطور چئیرمین داخلہ کمیٹی کے از خود نوٹس لئے۔ مسئلہ کشمیر ہمیشہ کمیٹی کے ایجنڈے میں سرفہرست رہا اور ہر اجلاس میں بھارتی افواج کی بربریت کی مذمت کی گئی ،

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور کرفیو کے دن کو انسانی تاریخ میں ’’ سیاہ دن ‘‘ کے طور پر منائے گئے۔ اس کے علاوہ انسانیت کے خلاف جرائم پر مودی کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) اور بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں لے جانا ہمیشہ سنیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا مطالبہ رہا اور پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے خارج کرنے کے لئے بھرپور آواز اٹھاتے رہے۔ کشمیر سے متعلق متعدد مزمتی قراردادیں کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔

سینیٹر رحمان ملک نے چیئرمین سینیٹ مسٹر صادق سنجرانی اور ایوان بالا کے اراکین کا تعریف کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک کی فلاح و بہبود اور پاکستانی عوام کی خدمت کے لئے کام کرتے رہیں گے اور ہر فورم پر کشمیر کے مظلوم عوام کے لئے آواز اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے عوامی انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل ریفارمز کے توسط سے ، قانون میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لئے وہ قانونی اصلاحات میں حصہ ڈالیں گے جس کی شناخت انھوں نے بطور سینیٹر اور وزیرِداخلہ کی ہیں، انہوں نے اپنی کمیٹی کے ممبران کی مکمل تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کمیٹی کے سیکرٹری تنویر احمد اور دیگر عملے کی لگن کے لئے شکریہ ادا کیا اور انتھک محنت کرنے پر تعریف کی

Leave a reply