سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بریت کی درخواست کی دائر

0
26
مجھے لگتا ہے شوکت ترین پر خط لکھوانے کے لئے دباو تھا،سلیم مانڈوی والا

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بریت کی درخواست کی دائر

احتساب عدالت اسلام آباد میں کڈنی ہلز ریفرنس کی سماعت 3نومبر تک ملتوی کر دی گئی

سلیم مانڈوی والا کی جانب سے ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس چیلنج کر دیا گیا،سلیم مانڈوی والا کی جانب سے ترمیمی آرڈیننس کے تحت بھی بریت کی درخواست دائرکر دی گئی ہے ،سلیم مانڈوی والا نے دائر درخواست میں کہا کہ نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت کا دائرہ اختیار ختم ہو گیا،احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

قبل ازیں گزشتہ سماعت پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے ایک اور درخواست دائر کی گئی تھی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ یہ ریفرنس بنتا ہی نہیں، خارج کیا جائے، فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی، درخوست پر فیصلہ ہونے تک فرد جرم کی کارروائی موخر کی جائے

نیب نے ملزمان اعجاز ہارون، عبد الغنی مجیدکی بریت کی درخواستوں کی بھی مخالفت کر دی،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ احتساب عدالت ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کرے،نیب نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی مستقل استثنیٰ کی درخواست کی بھی مخالفت کر دی،اور کہا کہ عدالت سلیم مانڈوی والا کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کرے،

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ الیکشن کے لئے کتنے ریٹس لگے؟ وزیراعظم نے کیا حکم دیا؟

حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کی ڈیل ہو رہی ہے یا نہیں؟ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا اہم انکشاف

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے عدالت میں کیا درخواست دائر کر دی؟

نیب نے کڈنی ہلز کیس میں ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر لی ،ملزم اظہر حسین نے اعتراف جرم کر کے ایک کروڑ 62 لاکھ واپس کر دیئے نیب کے مطابق اظہر حسین نے حوالہ ہنڈی سے اعجاز ہارون کیلئے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا، اعجاز ہارون نے کڈنی ہلز پلاٹس فروخت سے حاصل رقوم مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کیے،اعجاز ہارون نے رشتہ داروں کے اکاؤنٹس استعمال کرتے ہوئے رقوم منتقل کی تھیں،ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کی رقم اظہر حسین مغل کے ملازم شکیل کے اکاونٹ میں گئی تھی ،چیئرمین نیب کی جانب سے پلی بارگین منظور کر لی گئی،

Leave a reply