سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا پی آئی اے سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے:ترجمان پی آئی اے

0
37

اسلام آباد:پی آئی اے سے متعلق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے بیان پر پی آئی اے کا ردعمل آگیا ہے اور اس سلسلے میں ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہے کہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا پی آئی اے سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے

ترجمان پی آئی اے نے اس سلسلے میں ادارے کی طرف سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سطح کے رہنماوں کو حقائق کی جانچ کرنے کے بعد ایسے بیانات جاری کرنے چاہیں تاکہ قومی اداروں کے ساکھ متاثر نہ ہو ،ترجمان کا کہنا تھاکہ 12 بوئنگ 777 میں سے 8 طیارے محو پرواز ہیں، 2 بوئنگ 777 کی مینٹینس کا عمل جاری ہے،فنڈز کا اجرا کیا جاچکا ہے اور یہ طیارے اگست کے آخر تک آپریشنل ہو جائیں گے

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ 2 بوئنگ 777 دو سال سے طویل المدتی گراونڈنگ پر ہیں جن کے لئے نئے انجنوں کے حصول کیلئے خطیر فنڈد درکارہیں نئی حکومت فنڈز کے دستیابی کا بندوبست کررہی ہے، فنڈز ملتے ہی ان جہازوں کی بحالی اور قومی بیڑے میں شمولیت کا عمل شروع ہوجائے گا،بوئنگ 777 کو سکریپ نہیں کیا گیا ، ترجمان کا کہنا تھا کہ ائیر ایشیا سے لیز پر حاصل کئے گئے دو ائیربس 320 یقینا نو ماہ سے جکارتہ میں موجود ہیں

ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی طرف سے کہاگیا ہے کہ موجودہ حکومت نے آتے ہی لیزنگ کمپنی کے معیار کے مطابق ان طیاروں کی واپسی کے عمل کا آغاز کروایا اور اس ضمن میں کوئی فالتو پیسے نہیں ادا کئے گئے ،ترجمان کا کہنا تھاکہ 2021 میں لیز کی مدت ختم ہونے والے 6 ائیربس 320 کو نہایت کم داموں میں لیزنگ کمپنی سے خرید لیا گیا ،ان جہازوں کی واپسی کیلئےدرکار رقم سے بہت کم قیمت پر ان طیاروں کو پی آئی اے کیلئے حاصل کیا گیا ترجمان پی آئی اے

ان طیاروں میں سے 5 طیارے قومی فریضے کی ادائیگی میں مشغول ہیں جبکہ ایک طیارہ پرزہ جات کی دستیابی کیلئے رکھا گیا ہے جو کہ سیفٹی اور ائیر وردینس کے معیار کے عین مطابق ہیں، یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ طیارے پی آئی اے کی ملکیت میں 2033 تک قومی ہوابازی پالیسی کے تحت آپریشن سرانجام دینے رہیں گے

ترجمان کا کہنا تھا کہ نئے آنے والا ائیربس 320 کل صبح اپنی پہلی پرواز اسلام آباد سے سکردو آپریٹ کرے گا،دوسرا جہاز اس وقت شارجہ میں موجود ہے اور اگلے ہفتے پاکستان پہنچ جائے گا،نئے آنے والے طیاروں کی پیشگی کسٹم کلئیرنش حاصل کی جاچکی ہے اور وہ آتے ہی پروازیں آپریٹ کریں گے،حکومت پی آئی اے کی بحیثیت قومی اثاثے کی بحالی کیلئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

Leave a reply