سینیٹررحمان ملک اچانک متحرک کیوں ہوگئے ، اہم وجہ سامنے آگئی

لاہور:آج کل تو سینیٹررحمان ملک بڑے ہی متحرک نظرآتے ہیں،پے درپے پھرتیاں ،سینیٹررحمان ملک اچانک متحرک کیوں ہوگئے ، اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے بیرونی قرضوں کو فورس میجیور کے تحت معاف کرانے کےلئے سینیٹ میں قرارداد جمع دی ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت بیرونی قرضوں کی معافی کےلئے فورس میجیور کے تحت درخواست کو سینیٹ میں زیر بحث لائے، کورونا وائرس کیوجہ سے ائی ایم ایف، ورلڈ بنک و یوایس ایڈ سے قرضے معاف کروائے جا سکتے ہیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ فورس میجیور واضح قانون ہے کہ کورونا جیسی وبا و دیگر قدرتی آفات میں قرضے معاف کئے جاسکتے ہیں، فورس میجیور قانون آئی ایم ایف، ورلڈ بنک، یو ایس ایڈ و دیگر کے قوانین کا حصہ ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس نے ہماری معیشت کا پہیہ مکمل طور پر جام کردیا ہے ،کارونا وائرس کیوجہ سے ریونیو اور ترسیلات زر میں بے تحاشا کمی آئی ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان بیرونی قرضے نہیں ادا کرسکتا ہے،حکومت آئی ایم ایف و دیگر قرض دہندگان سے فورس میجیور کے تحت قرضے معاف کروانے کی استدعا کرے، وزیراعظم کو خط بھی لکھ چکا ہوں کہ فورس میجیور کے تحت قرضے معاف کروائے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.