سینیٹ انتخابات، بزدار نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی

0
29

سینیٹ انتخابات، بزدار نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن سے قبل جوڑ توڑ جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ن لیگ کی وکٹ گرا لی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب سے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل نیازی کی ملاقات ہوئی ہے ،ن لیگی ایم پی اے اظہرعباس چانڈیا کے بیٹے نعیم چانڈیا بھی اس موقع پرموجود تھے ،ایم پی اےفیصل نیازی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارپراظہار اعتماد کیا ،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقی ہرشہراورعلاقےکاحق ہے،یہ حق ضرور ادا کریں گے،میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،عوام کے مسائل جوبھی لے کرآئے گا،حل کرنے کی کوشش کروں گا،خانیوال اورمظفرگڑھ کیلئے بھی جلد ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیاجائےگا،

سیاسی جماعتوں کولمیٹڈ کمپنیاں بنانے کا دورگزر چکا،ہرایم پی اے کا حق ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشش کرے،شورمچانے والے عناصرپاکستان کی سیاست سے آؤٹ ہو چکے ہیں،عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے عوامی نمائندوں کو منتخب کیا،

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

نواز شریف کے کہنے پرمیں نے یہ کام کیا،سر پر لوٹا کیوں رکھا؟ جلیل شرقپوری میدان میں آ گئے

مجھے کیوں نکالا؟ ن لیگ سے نکالے گئے رکن اسمبلی نے نعرہ لگا دیا

بزدار تو بڑا کھلاڑی نکلا، ن لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات،پنجاب کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں سیف اللہ خان نیازی، اعجاز احمد چوہدری اور دیگر کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں منڈیاں لگانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنے والوں کے اندر خوف ہے اور انہیں شکست نظر آ رہی ہے۔ ہارے ہوئے عناصر کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑے گی۔

وہی ہوا جو ہونا تھا، ن لیگی ق لیگ میں جانے لگے، ن لیگ کی بڑی وکٹ گر گئی

Leave a reply