سینئر اداکار اسد بخاری 90برس کی عمر میں چل بسے

سینئر اداکار اسد بخاری 90برس کی عمر میں چل بسے

باغی ٹی وی :پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اسد بخاری انتقال کر گئے۔ ان کی عمر نوے برس تھی۔ اسد بخاری نے چار سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی فلموں میں آسوبلا، ظلم دابدلہ، دھیاں نمانیاں، پتر جگے دا، نواب زادہ، پگڑی سنبھال جٹا، موج میلہ، چن مکھناں، جند جان، دلاں دے سودے اور دیگر شامل ہیں۔ اسد بخاری کی ذاتی پروڈکشن میں بننے والی فلموں میں آسو بلا، اج دی گل اور لنڈا بازار فلمیں شامل ہیں۔2004 میں فلم ڈائریکٹر ظہور حسین گیلانی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم پگڑی سنھبال جٹا اسد بخاری کی آخری فلم تھی۔ بھٹی پکچرز کی بننے والی تقریبا ہر فلم میں اسد بخاری کاسٹ ہوتے تھے۔ فلموں میں دھمال عکسبند کرنے کا رجحان اسد بخاری نے ہی متعارف کرایا۔ فلمی حلقوں میں اسد بخاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے
‌‌اسد بخاری کااصل نام اعجاز الحسن بخاری تھا، سب سے پہلے فلمساز و ہدایت کار شباب کیرانوی نے انہیں اپنی فلم’’ ثریا‘‘میں موقع دیا، بعدمیں وہ پنجابی فلموں میں بطورولن جلوہ گر ہوئے اورخوب شہرت پائی۔

انہوں نے ذاتی فلمیں بھی بنائیں اور کچھ فلموں کی ہدایت کاری بھی کی، اسد بخاری کی مشہور فلموں میں آسو بلا، بلا چیمپئن، خان زادہ، اکیلا، دلاں دے سودے و دیگر شامل ہیں۔ان سے وابستہ کم و بیش چار سو فلمیں ہیں.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.