سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان کو صدمہ

0
16

پاکستان کے سنئیر اینکر پرسن اور پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان کے چچا دو روز قبل وفات پاگئے

باغی ٹی وی: پاکستان کے سنئیر اینکر پرسن اور پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان کے چچا دو روز قبل وفات پاگئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں سے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی درخواست کی


اپنے ٹویٹ میں مبشر لقمان نے اپنے چچا کی موت کی خبر بتاتے ہوئے لکھا کہ دودن پہلے میرے چچا ڈاکٹر طاہر سعید لقمان کا کینیڈا میں انتقال ہو گیا تھا آج کینیڈا میں ہی ان کی تدفین ہے

انہوں نے لوگوں سے مرحوم کی مغفرت کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ سب احباب سے دعا کی درخواست ہے اللہ تعالی ان کے اگلے سفر میں آسانیاں پیدا کرے آمین

مبشر لقمان کی اس ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لئے دعائیں کی

Leave a reply