سینئر بیٹسمین اسد شفیق کا اب کیا ہدف ، آگاہ کردیا

0
20

سینئر بیٹسمین اسد شفیق کا اب کیا ہدف ، آگاہ کردیا

باغی ٹی وی : سینئر بیٹسمین اسد شفیق نے قومی ٹیسٹ ٹیم میں کم بیک کو اپنا ہدف بنا لیا، کہتے ہیں بیٹنگ تکنیک میں مسائل تھے جن کو محمد یوسف کی معاونت اور رہنمائی سے دور کرلیا۔

اسد شفیق کا کہنا تھا کہ میں‌اپنی پرفارمنس اور محنت کے ساتھ واپس آؤں گا. یک سال سے طویل فارمیٹ کی ٹیم سے باہر اسد شفیق کے مطابق محمد یوسف کی زیرنگرانی خامیوں پر کام کرنا بہت مفید ثابت ہوا کیونکہ وہ ویڈیوز دیکھ کرکچھ چیزوں کو بہتر بنانے کیلئے رہنمائی کرتے رہے کیونکہ باہر جاتی گیند کو کھیلتے وقت ان کی باڈی بہت زیادہ اوپن ہورہی تھی جسے سائیڈ آن رکھنے پر توجہ ہے جبکہ بال کی ریلیز سے قبل پاؤں کے کریز سے باہر نکلنے کی خامی بھی دور کرلی ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے کراچی میں‌پریکٹس کا موقع نہیں‌ملا اس لیے اس لیے لاہور کافی کوچھ سیکھنے کو ملا ہے . نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بیٹسمینوں کی بنیادی باتوں پر کام کرنا اولین ترجیح ہوتی ہے اور تجربہ کار اسد شفیق کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہی پہلوؤں کو پیش نظر رکھا گیا۔ان کی تکنیک مین اب بہتری آئی ہے .

Leave a reply