سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی چیف جسٹس تقرری کر دی گئی ہے، دیکھتے ہیں اب سینئر ججز کام کرتے ہیں یا مستعفی ہوں گے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کر دی گئی ہے،جسٹس جمال مندو خیل کو آئینی بینچ کا سربراہ بنایا جا سکتا ہے.اب سوال یہ ہے کہ وہ سینئر ججز جن کو بائی پاس کیا گیا، کیا وہ استعفیٰ دیں گے،جیسا کہ مسلح افواج میں روایت ہے ،یا وہ سینئر ججز سپریم کورٹ میں اب کسی جونیئر کے ماتحت کام کرتے رہیں گے،مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے لیے روز آنا اور کسی جونیئر سے آرڈر وصول کرنا بہت مشکل ہے۔ میں صرف متجسس ہوں کہ دیکھتے ہیں نتیجہ کیا نکلتا ہے۔
واضح رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو سپریم کورٹ کا چیف جسٹس تقرر کر دیا گیا ہے، وزارت قانون نے یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،صدر مملکت کی منظوری کے بعد چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی 26اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے،
پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے ناموں پر بطور چیف جسٹس غورکیا تھا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر ،دونوں ججز جسٹس یحییٰ آفریدی سے سینئر ہیں تا ہم پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام پر بطور چیف جسٹس اتفاق کیا.
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات
جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تقرری،بارکونسلرنے خوش آئند قرار دے دیا