fbpx

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ممتاز قانون دان رانا عیش بہادر انتقال کر گئے

لاہور.پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ممتاز قانون دان رانا عیش بہادر انتقال کر گئے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریاتی رہنما اورممتازقانون دان رانا عیش محمد قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ، ان کی وفات پرپارٹی اوردیگرسماجی ، مذہبی اورسیاسی شخصیات کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے

ادھر رانا عیش محمد کی وفات پراظہارافسوس کرتے ہوئے پارٹی کے سنیئر رہنما قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ رانا عیش بہادر نے انتہائی مشکل حالات میں پارٹی کیلئے لازوال جدوجہد کی۔

قمر زمان کائرہ نے رانا عیش بہادر کی پیپلز پارٹی کیلئے خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

چودھری منظور احمد کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپاٹی ایک بہادر اور مخلص رہنما سے محروم ہوگئی ، ان کا کہنا تھا کہ رانا عیش بہادر پیپلز پارٹی کے ورکرز کی آواز تھے۔

پارٹی رہنما چوہدری محمد اسلم گل کہتے ہیں کہ رانا عیش بہادر نے دوبار پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر صوبائی نشست کیلئے الیکشن لڑا.چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ انہوں نے آمریت میں قید و بند اور شاہی قلعہ کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔

چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ رانا عیش بہادر لاہور ہائیکورٹ کے نائب صدر اور بینکنگ کورٹ کے جج بھی رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.