سینئرصحافی کو سزا کیخلاف اپیل پر ہو گی آج سماعت

0
37

سینئرصحافی کو سزا کیخلاف اپیل پر ہو گی آج سماعت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے سینئر صحافی نصر اللہ چوہدری کی اپیل کی سماعت آج جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی عدالت میں ہوگی جہاں سزا معطلْ کروانے کی درخواست داخل کی جائے گی۔

اس سے قبل سینئر صحافی کی جانب سے اپیل داخل کرائی جاچکی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سادہ لباس میں ملبوس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار7نومبر 2018کو کراچی پریس کلب میں غیر قانونی داخل ہوئے، صحافیوں کو ہراساں اور دھمکایا گیا

تاہم صحافیوں کے احتجاج کے بعد 8نومبر 2018کی شب انہیں سادہ لباس میں ملبوس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھر سے غیر قانونی حراست میں لے لیا جس پر کراچی پریس کلب اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے بھرپور احتجاج کے باعث سی ٹی ڈی نے تین روز تک غیر قانونی حراست میں رکھنے کے بعد جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں نامزد کردیا،

بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

فواد چوہدری کا بے روزگار صحافیوں‌ کیلئے بڑا اعلان، مستقبل کیلئے دیے اہم مشورے

برطانوی صحافی پر مقدمہ کرنے کے لئے فیاض الحسن چوہان کی شہباز شریف کو بڑی پیکشش

کراچی کے سینئر صحافی کو 5 سال قید کی سزا، صحافتی تنظیموں کا احتجاج

اپیل میں مزید کہا گیا تھا کہ استغاثہ اپناکیس ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا اور ان کے خلاف ممنوعہ لٹریچر سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے، نصر اللہ چوہدری نے اپیل میں کہا تھا کہ ان کی گرفتار ی اور غیر قانونی حراست پر نہ صرف ملکی بلکہ عالمی میڈیا پر نشر ہونے والی خبریں ریکارڈ کا حصہ ہیں اور عدالت نے ان کی غیر قانونی حراست کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے سزا سنائی،

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جج منیر بھٹو نے سینئر صحافی نصر اللہ چوہدری کو مبینہ ممنوعہ لٹریچر رکھنے کے الزام میں 5سال قید، 10ہزار جرمانہ جبکہ عدم ادائیگی پر مزید ایک ماہ سزا کا حکم دیا تھا جسے اب ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے.

Leave a reply