سینئر صحافی ریاض شاکر وفات پا گئے،باغی ٹی وی کا اظہار افسوس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی ریاض شاکر وفات پا گئے

لاہور پریس کلب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور پریس کلب کے سینئر کونسل ممبر اور روزنامہ جنگ کے کورٹ رپورٹر ریاض شاکر وفات پا گئے، مرحوم کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے چار بجے جنازہ گاہ میانی صاحب قبرستان چوبرجی میں ادا کی جائے گی

ریاض شاکر پھیپھڑوں کی بیماری کے باعث گزشتہ 4 دنوں سے لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج تھے اور وینٹی لیٹر پر تھے۔ ریاض شاکر گزشتہ 32 برس سے جنگ گروپ کے ساتھ وابستہ تھے اور کورٹ رپورٹنگ میں مہارت رکھتے تھے۔

باغی ٹی وی نے سینئر صحافی ریاض شاکر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے

Comments are closed.