مزید دیکھیں

مقبول

اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز کی سنیارٹی کیخلاف 5 ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کیخلاف 5 ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 5 ججز کی ریپریزنٹیشن پر فیصلہ جاری کردیا۔ اسلام آبادہائیکورٹ کے ججزکی سینیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف 5 ججزکی ریپریزنٹیشن مسترد کردی ۔ فیصلے میں تین صوبائی ہائیکورٹس سے ججزکے تبادلے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبدیل کی گئی سینیارٹی لسٹ برقرار رکھی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہوکر اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے جسٹس سرفرازڈوگرسینیئر پیونی جج برقرار رہیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس سرفراز ڈوگر نے 2015 میں بطور ہائیکورٹ جج حلف اٹھایا، صوبائی ہائیکورٹس سے ٹرانسفر ہونے والے ججز کو دوبارہ نیا حلف اٹھانے کی ضرورت نہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ججزکی تعیناتی اور ٹرانسفر میں فرق ہے، دونوں مختلف باتیں ہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس محسن اخترکیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابرستار ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت کی ریپریزنٹیشنز مسترد کی جاتی ہے۔چیف جسٹس عامرفاروق نے رجسٹرار آفس کو ریپریزنٹیشن پرفیصلے سے تمام 5 ججزکو آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس طارق جہانگیری نے ریپریزنٹیشن فائل کی تھی ۔ جسٹس بابر ستار ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریپریزنٹیشن فائل کر رکھی تھی۔واضح رہے کہ 5 ججز نے ریپریزنٹیشن میں کہا تھا کہ جو جج جس ہائیکورٹ میں تعینات ہوتا ہے وہ اُسی ہائیکورٹ کیلیے حلف لیتا ہے آئین کے مطابق دوسری ہائیکورٹ میں ٹرانسفرپرجج کونیا حلف لینا پڑتا ہے اور دوسری ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے والے جج کی سینیارٹی نئے حلف کے مطابق طے ہوگی۔

پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

جبری فیصلوں کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان