سینیٹر سرفراز بگٹی کا کل اتوار کو عید کا اعلان

0
32

کوئٹہ :سینیٹر سرفراز بگٹی کا کل اتوار کو عید کا اعلان،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں شوال کے چاند کے نظرانے کے حوالے سے ملک بھر کے مختلف حصوں‌سے شہادتیں‌آنی شروع ہوگئی ہیں

اس حوالے سے بلوچستان سے سینیٹرسرفرازبگٹی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کل عید منانے کا اعلان کردیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے محترم سینیٹرکہدہ بابراوردیگرلوگوں کی چاند دیکھنے کی شہادت کے بعد اب شک کی گنجائش نہیں‌اب کل پورے اہتمام کے ساتھ نماز عید الفطرادا کی جائے گی

اپنے ٹویٹ پیغام میں سینیٹرسرفرازبگٹی نے کہا کہ وہ وفاقی وزیرفواد چوہدری کو بھی اس حوالے سے باخبرکررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اب یہ بحث ختم ہونے چاہیے

Leave a reply