مقبوضہ کشمیر، سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے سات کشمیری نوجوان گرفتار کرلئے

0
15

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران 7 بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لئے

مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس نے بانڈی پورہ، شوپیاں اور جموں سے 7کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے لشکر طیبہ کے ایک عسکریت پسند کو بانڈی پورہ سے گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے سلسلے میں ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر بانڈی پورہ پولیس، 13 آر آر اور سی کوئی آئی آر پی آٹھویں بٹالین کے ذریعہ حاجن قصبے کے چیک چندرگیر علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا جس دوران پسند سبزار احمد راتھر عرف آتش بھائی ساکنہ اونیرا شوپیان کو حراست میں لیا گیا۔

مذکورہ شخص کے قبضے سے ایک 9 ملی میٹر پستول کے ساتھ پستول میگزین اور 4 زندہ گولیاں برآمد کی گئی ہے۔ راتھر نے حال ہی میں لشکر میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہیں حاجن علاقہ میں اور اس کے آس پاس سرگرمیاں کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ اس سلسلے میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر پولیس اسٹیشن حاجن میں درج کی گئی ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں فورسز نے چار نوجوانوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے شوپیان ضلع میں چار نوجوانوں امتیاز احمد ساکنہ رتنی پورہ، پرویز احمد ساکنہ پنجورہ، سجاد احمد پنجورہ اور شاہد احمد ہیلو امام صاحب شوپیان کو گرفتار کر لیا ہے جن سے چار گرینیڈ اور 100 اے کے 47 راونڈ برآمد ہوئے ہیں۔

مقبوضہ جموں وکشمیر پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)نے بدھ کے روز سرینگر میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک سینئر پولیس افسرکا کہنا ہے کہ ‘سرینگر شہر کے نٹی پورہ علاقے میں واقع آزاد بستی میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخیرے کی موجودگی کے بارے میں معلومات کی بنا پر رات ایک بجے یہ کارروائی شروع کی گئی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘رہائشی مکان سے ایک گرینیڈ اور ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔ مکان میں رہنے والے تین افراد اسماعیل پرے، جاوید پرے اور ہلال پرے کو بھی پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز سرینگر کے نوگام علاقے میں عسکریت پسندوں کی پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کے بعد جموں و کشمیر کے دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہونے کے پانچ دن بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ نوگام نیٹی پورہ سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے

Leave a reply