جسٹس فائزعیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے سابق اٹارنی جنرل انورمنصورخان کوپھرسبق یادکرا دیا:جواب کا انتظار

0
39

اسلام آباد:جسٹس فائزعیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے سابق اٹارنی جنرل انورمنصورخان کوپیغام خاص بھیج دیا:جواب کا انتظار،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے متنازعہ جج جسٹس فائزعیسیٰ کی اہلیہ محترمہ سرینا عیسیٰ نے سابق اٹارنی جنرل انورمنصورخان کوخط پرخط لکھ کرمعاملے کی سنگینی کا احساس دلا دیا ہے

سرینا عیسیٰ نے اس خط میں پہلے والے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ 8 مئی کوآپ کوایک خط لکھ چکی ہیں اورغلط بیانی پرمعافی مانگنے کا مطالبہ بھی کرچکی ہیں لیکن انورمنصور نے معافی مانگنے کی بجائے معاملات کواورخراب کردیا ہے

 

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”355689″ /]

سرینا عییسی نے اپنے نئے خط میں لکھا ہے کہ وہ توانتظارکررہی تھیں لیکن آپ اصرارکررہےہیں توپھرتیاررہیں

سرینا عییسٰی لکھتی ہیں کہ سپریم کورٹ میں‌آپ نے حقائق کوتوڑمروڑ کرپیش کیا اورپھرہمیں اپنے دفاع میں کیس لڑنے سے محروم کرنے کی بھی کوشش کی

 

 

 

سرینا عیسیٰ نے طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس عمرعطا بندیال نے آپ کواٹارنی جنرل کے عہدے سے فارغ کروایا تھا اورپھرآپ جو جیل بھیج دینا چاہیے تھا لیکن آپ بچ گئے

سرینا عیسیٰ‌نے کہا کہ آپ مجھے طعنے دیتے رہے کہ وہ میں‌ اپنے خاوند کے عہدے کی آڑ لیکرفوائد حاصل کرنےکی کوشش کرتی رہی یہ غلط تصور تھا

 

سرینا عیسٰی نے انورمنصورخان پروار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرے بارے میں عدالت کو غلط بیانی سے حقائق پیش کیے ایسٹ ریکوری یونٹ کے ذریعے میری ، میرے خاوند اورمیرے بچوں کی جائدادوں کی کھوج لگانے میں مصروف رہے ،

سرینا عیسیٰ نے انورمنصورخان سے کہاکہ آپ میری پرائیویسی کے پیچھے پڑگئے اورمیری زندگی کے خفیہ پہلووں کوسامنے لانے کی کوشش کرتے رہے

انورمنصورخان کے نام اپنے خط میں سرینا عیسیٰ نے لکھا ہےکہ آپ کہتے ہیں کہ عدلیہ آزاد ہے توپھرکراچی میں درجنوں لوگ قتل کردیئے گئے وہاں عدالت نظرنہیں آتی

 

 

 

 

سرینا عیسیٰ نے لکھا ہے کہ اب آپ مجھے فوجداری مقدمے کی دھمکیاں‌دیتے ہیں‌ اورمیرے پیچھے پڑگئے ہیں‌ آپ کی وجہ سے میرا والد فوت ہوگیا مگرآپ آج بھی اس بات پرڈٹے ہوئے ہیں کہ میں اورمیرے خاوند نے غلط بیانی کی اورپھرسپریم کورٹ کے ججوں کوبلیک میل کرکے کیس میں فائدہ حاصل کیا اگرآپ کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے آئیں ورنہ جھوٹ کا بدلہ دینے کے لیے تیار رہیں

Leave a reply