سریناعیسیٰ کاسابق اٹارنی جنرل سےبڑامطالبہ:آپکےجھوٹ کی وجہ سے میرےوالد وفات پاگئے،معافی تومانگنا پڑے گی

0
54

اسلام آباد: سرینا عیسیٰ کا سابق اٹارنی جنرل سے بڑا مطالبہ :آپکے جھوٹ کی وجہ سے میرے والد وفات پاگئے،معافی تومانگنی پڑے گی،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سرینا عیسیٰ نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کے نام خط لکھا ہے جس میں سرینا عیسیٰ نے انور منصور خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ  کرتے ہوئے خط کے متن میں کہاگیاہے کہ آپ نے ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو کے دوران مجھ پر الزامات لگائے،

 

سرینا عیسیٰ نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کے نام خط میں لکھا ہےکہ آپ نے چند روز قبل آنیوالے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی۔ خط میں مزید کہاگیاہے کہ سپریم کورٹ میں دوران سماعت پیش ہوکر آپ نے سامنا کرنے کی جرأت نہیں کی،

سرینا عیسیٰ نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کے نام خط نے یہ بھی لکھا ہے کہ دو سال سے آپکے جھوٹ اور الزامات کا جواب دے دے کر تھک گئی ہوں، سرینا عیسیٰ نے خط میں کہاہے کہ خدارا انور منصور خان صاحب جھوٹ بولنا بند کر دیں، آپکے جھوٹ اور پروپیگنڈا کی وجہ سے میرے والد کی وفات ہوئی، بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں معافی مانگیں

Leave a reply