ڈاکٹر عالیہ بشیر صحیح معنوں میں مسیحا ہیں ،دن رات دکھی انسانیت کی خدمت ان کا نصب العین ہے،عوامی حلقے

باغی ٹی وی ،چوٹی زیریں ( محسن نواز سے ) ڈاکٹر عالیہ بشیر صیح معنوں میں مسیحا ہیں ،دن رات دکھی انسانیت کی خدمت ان کا نصب العین ہے ،عوامی حلقے
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے کینسر وارڈ میں تعینات ڈاکٹر عالیہ بشیر حقیقی معنوں میں مسیحا ہیں جو اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت سے دن رات دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں ان کی تعیناتی سے ڈیرہ غازیخان کے کینسر کے مریضوں کو زندگی کی امید نظر آئی ہے ڈاکٹر صاحبہ انسان کے روپ میں فرشتہ ہیں کینسر وارڈ میں بیڈز کی کمی کے باوجود ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر آنے والے مریض کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں ان کا مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ رویہ انتہائی شفقت آمیز ہوتا ہے ان کی اپنے شعبے سے لگن اور دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ ان کو اپنے کولیگز میں ممتاز رکھتا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے اگر ہسپتالوں میں ڈاکٹر عالیہ بشیر جیسے مسیحا ہوں تو ایسے ڈاکٹرز مریضوں کے اللہ تعالی کی طرف سے دیا گیا ایک تحفہ ہیں

Leave a reply