سروسز اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق

0
83
سروسز اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق

سروسز اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع سروسز اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق ہو گیا ہے

مریض کے جاں بحق ہونے پر لواحقین نے احتجاج کیا، اس دوران لواحقین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی غفلت سے مریض کی موت ہوئی ہے، لواحقین نے ڈاکٹر پر تشدد کی بھی کوشش کی، دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی مریض کی موت ہو گئی تھی، مریض کے لواحقین کی جانب سے احتجاج اور ڈاکٹروں پر تشدد کی کوشش کے بعد ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں کام بند کر دیا ہے مریضوں کے لواحقین کے احتجاج کے دوران جیل روڈ پر ٹریفک جام ہو کر رہ گئی،

سروسز اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے بھی احتجاج شروع کردیا،ینگ ڈاکٹرز ایسوی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو آئے روز تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ڈاکٹرز کی سیکیورٹی کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہ کرنا حکومتی نااہلی ہے،

سروسز ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریض کے جاں بحق کا واقعہ سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے 2رکنی کمیٹی فوری سروسز اسپتال روانہ ہوگئی،

لاہور سروسز اسپتال میں 32 سالہ مریض کے جاں بحق ہونے کا واقعہ مریض کی اینٹری سلپ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ منظر عام پر آگئی سروسز اسپتال میں زندہ مریض 32 سالہ حامد کی اینٹری ہوئی ، مریض کی موت کے بعد ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر ریسیو ڈیٹ لکھ دیا گیا گزشتہ روز پیدل اسپتال چل کر آنے والے حامد کو رسیو ڈیڈ قرار دے دیا تھا، ایم ایس سروسز ہسپتال کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آئینگے،

لاہور کے علاقے سمن آباد کے رہائشی مریض حامد یاسین کی عمر 32 سال تھی جس کی ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث موت پر لواحقین نے ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سروسز ہسپتال میں مبینہ غفلت سے مریض کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کی انکوائری کا حکم بھی دیا ہے، اور کہا ہے کہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

لاہور ،سروسز اسپتال کے نیورو سرجری وارڈ میں مریض کی ہلاکت

کرونا وبا سے کنٹین اورکیفے ٹیریاز بھی متاثر:سروسزہسپتال کیفے ٹیریابھی ان میں سے ایک: مسیحا بھی پریشان،

سروسز ہسپتال لاہور کے ہاسٹل سے ڈاکٹر کی لاش برآمد ، وجہ موت معمہ بن گئی

لاہور میں‌ ڈاکٹروں کا احتجاج، سروسز کی اوپی ڈی بند

ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کا کرونا سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹر اسامہ شہید کے نام سے فنڈ کے قیام کا اعلان

محکمہ صحت کا انوکھا کارنامہ۔ ڈاکٹر حامد بٹ سروسز ہسپتال سے برطرف۔ ایم ایس کی ویڈیو لیک۔۔

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

سروسز ہسپتال کو مسلسل ایک منظم گروہ کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے،اعلامیہ جاری

کرپشن کے انکشافات پر سروسز ہسپتال انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار،نواز شریف کو فرارکروانے کے سوال پر نہ دیا جواب

سروسز ہسپتال میں کرونا مریضوں کے علاج میں کرپشن،ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کا پروفیسرکی ریٹائرمنٹ پر یوم تشکر منانے کا اعلان

Leave a reply