جنگل میں انتہاپسند یہودی فرقے کے کمپاؤنڈ سے متعدد بچے بازیاب

0
27

تاپاچولا:میکسیکو کے جنگل میں انتہاپسند یہودیوں کے کمپاؤنڈ سے متعدد بچوں کو بازیاب کرالیا گیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ کمپاونڈسے ملنے والے بچوں کے بارے میں انہیں مختلف ذرائع سے اطلاعات ملتی رہیں جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیا اور بچوں کو چنگل سے آزاد کروایا

میکسیکو پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان بچوں کو سخت گیر یہودیوں کے فرقے لیو طہور نے یرغمال بنایا ہوا تھا جنہیں اب اسرائیل میں ان کی فیملیز کے پاس واپس بھیجا جائے گا۔

میکسیکو میں انتہاپسند یہودی کے چنگل سے آزاد کروائے جانے والا بچوں کے حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے جمعہ کو ریاست چیپاس کے علاقے تاپاچولا میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ان بچوں کو بازیاب کرایا۔

آپریشن سے منسلک ایک ذریعے کے مطابق اس آپریشن میں اسرائیل کی ایک چار رکنی رضاکار ٹیم اور میکسیکو پولیس نے ملکر کام کیا جس میں موساد کے سابق ایجنٹ بھی شامل تھے۔

میکسیکو میں لیو طہور گروپ کے خلاف بچوں کے اغوا اور اسمگلنگ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔لیو طہور یہودیوں کا ایک انتہا پسند فرقہ ہے جو اپنے ساتھ شامل لوگوں پر کئی مذہبی سختیاں عائد کرتا ہے۔

یہودیوں کا یہ فرقہ کم عمری کی شادیوں کا حامی ہے جبکہ سخت سزاؤں اور چھوٹی عمر کی بچیوں اور لڑکیوں کو مکمل پردے پر بھی زور دیتا ہے۔اس فرقے پر انسانی اسمگلنگ اور اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزامات ماضی میں بھی سامنے آتے رہے ہیں۔

پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

ہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے انسانی المیہ برپا ہوا ہے ۔

Leave a reply