ملک بھرمیں آٹے کا شدید بحران ،120 سے125 روپے کلو فروخت ہونے لگا

0
30

پاکستان میں گندم کی قیمت نے 75سالہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں-

باغی ٹی وی : ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں گندم کی قیمت 3560روپے سے 3600 روپے فی 40 کلو گرام تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد 200 سے زائد فلور ملوں نے 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1300 روپے سے بڑھ کر 1500 سے 1600 روپے تک ہو گئی ہے-

10 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 17 روپے مہنگا

نجی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے وائس چیئرمین عاطف ندیم مرزا کے مطابق کے مطابق حکومت پنجاب نے اگر فلور ملوں کو سرکاری کوٹہ 16، 17 ہزار ٹن سے بڑھا کر 24، 25 ہزار ٹن تک نہ کیا تو پورے ملک میں روٹی‘ نان‘ ڈبل روٹی‘ بیکری کی اشیاء کی قیمتیں چند روز میں بڑھ جائیں گی۔

دوسری جانب ملک بھرمیں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے جس کے بعد آٹے کی فی کلو قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے کراچی میں چکی کا آٹا 120 سے125 روپے کلو فروخت ہونے لگا ہے جبکہ پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت کے اعلان پر آٹا مزید مہنگا ہوگیا ہے ملز مالکان نے 15 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا کر دیا ایک ہفتے میں15 کلو تھیلے کی قیمت 250 روپے اضافے کے بعد 1300 سے 1550 روپے ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں سیلا ب سےجاںبحق افراد کی تعداد ایک ہزار486 ہوگئى

دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا ہے، صوبے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے مہنگی ہونے کے بعد 2100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ادھرکوئٹہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا100روپے سستا ہو کر 2500 روپے کا ہوگیا ہے، شہر میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں 350 روپے کا اضافہ ہوا اور آٹا ڈیلرز نے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے-

تمام فوڈ پوائنٹس پر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی…

Leave a reply