پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛کاروباری طبقہ انتہائی پریشان

0
19

اسلام آباد:پاکستان میں معاشی بدحالی پھر سے قدم جمانے لگی ہے اور کاروباری طبقے پربہت مشکل اوقات آن پہنچے ہیں،اس حوالے سے تازہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی ہے۔

بدھ کے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو پی ایس ایکس 100 انڈیکس 42 ہزار 190 پوائنٹس پر موجود تھا۔کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 699 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 490 کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔

تاہم کاروباری اوقات کے اختتام پر پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 650 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 540 پر بند ہوا۔بدھ کے روز 333 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 265 کمپنیوں کیے شیئر کی قیمت میں کمی، 58 کی قیمتوں میں اضافہ جب کہ 10 کمپنیوں کے شیئر کے دام مستحکم رہے۔

ادھرانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ (PKR) امریکی ڈالر کے مقابلے میں 68 پیسے بڑھ گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ مقامی کرنسی 68 پیسے یا 0.31 فیصد اضافے کے ساتھ 219.73 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی۔

تجزیہ کاروں نے اس تبدیلی کی وجہ 1.5 بلین ڈالر کی متوقع آمد کو قرار دیا جب پاکستان نے ADB کے ساتھ بجٹ میں مدد اور سیلاب سے متعلق بحالی اور تعمیر نو کی سرگرمیوں میں مدد کے لیے قرض کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

ایک ویب پر مبنی مالیاتی پورٹل میٹیس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ اے ڈی بی کے معاہدے پر دستخط اور چین سے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی توقع کے ساتھ آنے والے دنوں میں روپے کو اس رفتار کو جاری رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

Leave a reply