مسلط شدہ حکومت سفید ہاتھی کا افتتاح کرنے پر خوشیاں منارہی ہے، عظمیٰ‌بخاری

0
33

مسلط شدہ حکومت سفید ہاتھی کا افتتاح کرنے پر خوشیاں منارہی ہے، عظمیٰ‌بخاری

باغی ٹی وی :مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے شہباز گل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کو اورنج لائن ٹرین اور پشاور بی آر ٹی کے کھڈوں کا موازنہ کرتے شرم آنی چاہیے

نیازی کے احمقوں اور نالائقوں کا ٹولہ جھوٹ بولنے اور کوئے کو سفید کرنے پشاور پہنچے.پرویز خٹک سمیت کے پی کابینہ کا ہر رکن بی آر ٹی کی تاریخیں دیتا رہا

آج فخر سے کہہ رہے ہیں جو منصوبہ 2021میں مکمل ہونا تھا وہ ایک سال قبل مکمل کرلیا.بی آر ٹی کی لاگت شہبازشریف کی تین میٹرو بسوں سے بھی چھ گنا تجاوز کرچکی ہے

انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ بھی ایف آئی اے کو بی آر ٹی کے کھڈوں کی لاگت کی تحقیقات کا حکم دیا،لیکن نیب گونگی اور اندھی ہے.ایک درجن سے زیادہ مرتبہ بی آر ٹی کے پلان تبدیل کیا گیا اور خود چیف انجینئر نے اس پر سوالات اٹھائے

ایشئین ڈویلپمنٹ نے اس منصوبے کےلئے قرض دیا اس بینک نے بھی منصوبے کی شفافیت پر سوالات اٹھائے.بی آر ٹی کا منصوبہ ابھی تک سٹے پر چل رہا حکومت اثر رسوخ سے آڈٹ نہیں کرنے دے رہی

عمران ساری عمر میٹرو بس کو جنگلہ بس کہتے اور کوستے رہے آج کس منہ سے پشاور بی آر ٹی کا افتتاح کرینگے؟پشاور بی آر ٹی پشاور کی عوام کےلئے تین سال عذاب بنارہا ہے

شہبازشریف نے پنجاب کوپانچ سال میں تین میٹرو بسیں اورایک اورنج لائن ٹرین جیسے شاہکار منصوبے دیے

مسلط شدہ حکومت سفید ہاتھی کا افتتاح کرنے پر خوشیاں منارہی ہے

Leave a reply