
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) شعبہ شوشیالوجی اور کرمنالوجی یونیورسٹی آف سرگودہا کے زیر اہتمام گھروں میں کام کرنے والی "خواتین کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے” سے خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں پنجاب کمیشن فار ویمن کی ممبر قیصرہ اسماعیل ڈسٹرکٹ بار ممبر عصمت زہرہ،متعلقہ شعبہ کے چئیرمین ڈاکٹر نواز منج تقریب کی اسٹیج سیکرٹری ڈاکٹر خمیرہ امین اور کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی-
گھروں میں کام کرنے والی زیادہ تر خواتین چھوٹی عمر کے بچوں کی مائیں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ان کو مالکان کی جانب سےجنسی ہراساں کیا جاتا ہے اور ان پر تشدد کیا جا تا ہےجبکہ غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کے پاس تشدد برداشت کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوتا -ان غریب اور بے بس خواتین کی خفاظت کیلئے قوانین ہونے چاہئیں جس سے انہیں معاشرے کے بااثر افراد سے تخفظ فراہم کیا جا سکے-