سرگودہا یونیورسٹی کے طلباء کا انتظامیہ کے خلاف اجتجاج یونیورسٹی روڈ بلاک

0
88

سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) یونیورسٹی آف سرگودھا انجینئرنگ کالج کے سینکڑوں طلبہ کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج ,درجنوں طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ بلاک کر دیا،تفصیلات کے مطابق
سرگودھا یونیورسٹی کے درجنوں طلبہ نے
یونیورسٹی آف سرگودھا کہ سامنے روڑ بلاک کرکے احتجاج کیا ,طلبہ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث انجینئرنگ کالج کا انجینئرنگ کونسل سے الحاق ہی نہ ہو سکا
انجینئرنگ کی ڈگری انجیئنرنگ کونسل سے منظور شدہ نہیں اس کاغذ کے ٹکرے کو کیا کریں، یونیورسٹی آف سرگودھا نے چار سال میں 12 لاکھ روپے فیسوں کی مد میں وصول کیے ، انجینئرنگ کالج کی فکیلٹی میں پی ایچ ڈی پروفیسر تھا ہی نہیں جس کی وجہ سے انجیئنرنگ کالج کی انجینئرنگ کونسل سے منظوری ہی نہ ہو سکی، لاکھوں روپے فیسیں وصول کرکے انجینئرنگ کونسل سے اس کی منظوری تک نہیں کرائی گئی ، یونیورسٹی لاکھوں طلبہ کے مستقبل سے کھیل رہی ہے اور لوٹ مار کر رہی ہے ، حکومت معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ناا ہل انتظامیہ کو فوری تبدیل کرکے ہمارے معاملہ کو حل کرے گورنر پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Leave a reply